تازہ تر ین

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ ، صورتحال انتہائی کشیدہ

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں رات گئے ہونے والے تصادم اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے آج ہونے والے پائنیر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں کہ بلوچ طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی۔ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا۔رات گئے ہونے والے واقعے کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے کنال روڈ پر مظاہرہ کیا اور واقعے پر احتجاج کیا۔طلباءتنظیم کے کارکنوں نے پولیس کی گاڑی کا گھیراو¿ کرلیا، جس سے حالات کشیدہ ہو گئے اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain