تازہ تر ین

پاکستان کا اقوام متحدہ کی ٹیم کو انکار ،وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سفارتی ذرائع نے کہا ہے پاکستان رواں ہفتے آنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی کو جماع الدعو کے امیر حافظ سعید اور ان کے اداروں تک براہ راست رسائی نہیں دیگا۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے دی نیشن کو بتایا کہ سلامتی کونسل کی ٹیم کا دورہ پاکستان پر دباﺅ بڑھانے کیلئے نہیں رکھا گیا۔ 2 روزہ دورہ 26 جنوری سے شروع ہوگا۔ ایک عہدیدار نے بتایا سلامتی کونسل ٹیم حکومتی اطلاعات پر بات چیت کرنے اور اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق امور کا جائزہ لے گی اور وہ حافظ سعید تک رسائی کا مطالبہ نہیں کرے گی، تاہم اگر ایسا ہوا تو اسے اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا یہ دورہ شیڈول کے مطابق ہے۔ ایک دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ سلامتی کونسل ٹیم پاکستانی حکام سے ان تنظیموں پر بات چیت کرے گی جن پر پابندیاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کررہے ہیں اس لئے گھبراہٹ کی کوئی بات نہیں اور ہم ان کے سوالوں کے جواب دینے پر تیار ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain