تازہ تر ین

حسین حقانی کے خلاف مقدمہ ،حقائق سامنے آگئے

کوہاٹ (خصوصی رپورٹ) سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے خلاف 3تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق مقدمات میں حسین حقانی پر غداری کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ مقدمات تھانہ کینٹ‘ تھانہ سٹی اور تھانہ بلی ٹنگ میں درج کئے گئے ہیں۔ مقدمات میں الزام لگایا گیا ہے کہ حسین حقانی نے امریکہ میں رہتے ہوئے منفی پراپیگنڈا کر کے پاکستان کا امیج خراب کیا۔ حسین حقانی نے کہا کہ لگے رہو منا بھائی‘ ایسے تماشوں سے پاکستان کا وقار نہیں بڑھ رہا۔ پانچ سال پرانے میمو کیس کا فیصلہ بھی نہیں آیا اور الزام لگانے والے غائب ہیں۔ مخالف میری کتابوں اور دلائل کا جواب دیں۔ کیس درج کرانے والے کتاب پڑھیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain