کراچی(خصوصی رپورٹ)آئل ٹینکرز مالکان نے آج (پیر)سے پی ایس او کے پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی کی زیر صدارت ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ہڑتال پی ایس او پمپس کو این ایل سی کے ٹینکرز کے ذریعے تیل کی فراہمی کیخلاف کی جارہی ہے ۔