تازہ تر ین

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ساحر لودھی قانونی چکر میں پھنس گئے

لاہور: (ویب ڈیسک) ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر دراخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ساحرلودھی کومعافی مانگنے کا حکمدرخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 میں تنازعات کا شکار ہونے والی پاکستانی شخصیاتواضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain