لاہور (شوبز ڈیسک)فلم ” چھپن چھپائی “ 25روز کے دوران 7کروڑ کا بزنس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔میڈ یا رپورٹ کے مطا بق سال 2017 ء کے آخر میں ریلیز ہونیوالی اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم ” چھپن چھپائی “ نے ابتدائی 25روز تک 7 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ فلم 10کروڑ تک پہنچے گی،اس حوالے سے فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فلم کو بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جاتا تو یہ40 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس آسانی سے حاصل کر سکتی تھی تاہم موجودہ حالات میں 7 کروڑ کا بزنس بھی ایک اچھا ٹارگٹ قرار دیا جا سکتا ہے، مستقبل میں فلمسازی کے لئے بھرپور منصوبہ بندی کر کے اس کو بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کرنے سے بڑے مثبت نتائج نکلیں گے جس سے فلم انڈسٹری بھرپور فروغ پائے گی۔