تازہ تر ین

پنجاب کے چھ بڑے شہروں میں خطرناک بیماری کا خطرہ

فیصل آباد (نیااخبار رپورٹ) حکومت پنجاب محکمہ صحت نے صوبے کے چھ شہروںکو ہیپاٹائٹس کے پھیلاﺅ کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ فہرست جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب محکمہ صحت نے صوبے بھر کے 6 شہروں جن میں فیصل آباد‘ جھنگ‘ وہاڑی‘ پاکپتن‘ اوکاڑہ اور حافظ آباد شامل ہیں آلودہ پانی اور پانی میں پارے کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کے پھیلاﺅ کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ ان شہری علاقوں میں فوری طو پر پینے کے صاف پانی کے انتظامات نہ کئے گئے تو ہر دوسرا فرد اس خطرناک موذی مرض میں مبتلا ہوسکتا ہے۔ محکمہ صحت نے اس موذی مرض کی فوری روک تھام کے لئے سر جوڑ لئے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain