لاہور (نیااخبار رپورٹ) فلم شائقین کے لئے بڑی خوشخبری لاہور سمیت ملک بھر میں مزید 100 نئے سنیما گھر بنائے جائیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل سنیما گھر رواں سال فعال ہوجائیں گے۔ بھارتی کمپنیاں سنیما گھروں کی جدید مشینری فراہم کریں گی۔ معاہدہ طے پا گیا۔ صرف لاہور میں 35 نئے سنیما گھر بنائے جائیں گے۔ لاہور سمیت ملک بھر میں مزید نئے 65 سنیما گھروں پر کام شروع ہوگیا۔ لالی وڈ انڈسٹری کی معیاری فلمیں بننے کے بعد اب سنیما گھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ملک بھر میں رواں سال 2018ءمیں 100 سنیما گھر کھل جائیں گے جن کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں بحریہ ٹاﺅن‘ رائیونڈ روڈ گلبرگ‘ ڈیفنس‘ بیدیاں روڈ سمیت مختلف پلازوں میں جدید مشینری کی تنصیب کے بعد 35 نئے سنیما گھر اسی سال کھل جائیں گے جبکہ اسی طرح کراچی‘ اسلام آباد‘ ملتان‘ پشاور میں بھی ملٹی پلیکس سنیما گھر کھل رہے ہیں جس کے لئے ایک معروف کمپنی مشینری کی تنصیب کرے گی۔ لاہور میں اس وقت 45 ڈیجیٹل سنیما گھر اور 5 سنگل سکرین سنیما گھر موجود ہیں۔