لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور برطانیہ میں فری خالصتان کے بینرز آویزاں، بینرز پر خالصتان کی آزادی اور بھارت کےخلاف نعرے درج، نجی ٹی وی کے مطابق سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے حق میں امریکی شہر نیویارک اور برطانوی دارالحکومت لندن میں کئی مقامات پر فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دئیے گئے جن پر آزاد خالصتان کے حق میں اور بھارت کےخلاف نعرے درج تھے۔
