تازہ تر ین

زینب کے والد نے راناثناءاللہ کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم بچی زینب کے والدین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے سب سے پہلے کرائے ہیں ، رانا ثناءاللہ اپنی ناکامی چھپانے کےلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں ، کب تک وہ اپنی ناکامی چھپائیں گے ، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتا ہے ، ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ، ہمیں جلد انصاف چاہیے ، ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو سرعام لٹکایا جائے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ میری بیٹی رات کو گم ہوئی تو اگلے دن میرے رشتہ داروں نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر لیا تھا لیکن پانچ دن تک پولیس نے کوشش نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنا لی گئی ہے ان کی تحقیقات پر کافی حد تک مطمئن ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خاندان کے ڈی این اے ٹیسٹ سب سے پہلے کرائے ہیں ۔ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا ہے کہ ان کے گھر کا فرد ہے وہ اپنی ناکامی چھپانے کےلئے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں ، کب تک اپنی ناکامی چھپائیں گے ، ہم انتظامیہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ، ایسے بیانات پر افسوس کیا جاسکتا ہے ، ہمارے محلے دار بھی ملزم کو شناخت نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو سرعام لٹکایا جائے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کی والدہ نے کہا کہ ہمیں جلد انصاف چاہیے ، ملزم کے سہولت کار بھی پکڑے جانے چاہیئں ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain