پاکستان سپر لیگ(ویب ڈیسک) تیسرے ایڈیشن کے لیے کمنٹیٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ اس سیزن کے لیے تین نئے نام سامنے ہیں جن میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جبکہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن گنگا شامل ہیں۔اس کے علاوہ پینل میں رمیز راجہ، ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازد خان شامل ہیں جو گزشتہ سیزنز میں بھی لیگ میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔سلیٹر اور فلیمنگ اس آسٹریلوی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جس نے 90 کی دہائی میں دنیائے کرکٹ پر اپنا غلبہ جاری رکھا۔ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں کھلاڑی کمنٹری باکس میں اپنا جادو جگاتے رہے ہیں۔ان کے علاوہ پینل میں ڈیرن گنگا کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ویسٹ انڈیز کے لیے 48 ٹیسٹ میچ، 35 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔