آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ(کل) جمعرات کو ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔دوسرے ٹی 20کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی،قومی ٹیم کا(آج)بدھ کو ٹریننگ سیشن ہو گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹیم کے نئے کمبی نیشن کا قوی امکان ہے اور تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کو موقع دیا جائے گا۔ شکست کے زخموں سے چور پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ بھی نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو با آسانی سات وکٹ سے زیر کیا۔
ایک سفر کی تھکان تو دوسرا شکستوں سے چور پاکستان ٹیم ہوٹل میں ہی آرام کیا جبکہ (آج)بدھ کو ٹریننگ سیشن ہو گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کے نئے کمبی نیشن کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں تجربات ناکام ہونے کے بعد اب ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کو موقع دیا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔