ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تایخ میں کسی ایک گراﺅنڈ پر زیادہ رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے منگل کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراﺅنڈ پر زیادہ رنز بنانے کا سابق سری لنکن بلے باز سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑ ڈالا، جنہوں نے 1992ءسے 2009ءکے دوران آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں 2514 رنز بنا رکھے تھے جبکہ تمیم اقبال نے 2007ءسے 2018ءکے دوران شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور، ڈھاکہ میں 74 میچز میں 2549 رنز بنائے جس میں ان کی 5 شاندار سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔