تازہ تر ین

آسٹریلین اوپن،اعصام کوارٹرفائنل میں ہارگئے

میلبورن (اے پی پی)اعصام الحق قریشی کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا، مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، اعصام اور میٹکوسکی کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ، واضح رہے کہ اعصام کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain