تازہ تر ین

تحریک انصاف کے تمام اراکین نے استعفے جمع کروا دئیے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے ہیں جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مشکل میں پھنستے ہی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت ہلاکت اور قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے اور تمام صوبوں میں پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے اپنے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے گناہ ہیں تو بہادری سے عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے ؟، آشیانہ اسکیم صرف ایک جھلک ہے، شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا میں تو سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوا ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ کہ آشیانہ ہاسنگ اسکیم تو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے یہ ایک جھلک ہے ، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے۔عمران خان نے کہا شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بے گناہ ثابت کریں۔ الزامات کا جواب دیں، مریم اور نواز شریف جانتے ہیں انہیں سزا ہونے والی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا نو از شریف اور مریم نواز سزا کے خوف سے سپریم کورٹ اور نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا نیب کے ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نواز 4 مے فیئر اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں، مریم نواز نے چیزوں کو چھپانے کے لئے جعلی دستاویز ات دیں اور جعلسازی کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے ، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بیگناہ ثابت کریں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے پر پورے ٹبر کو سزا ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس ،حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف کے فریق بننے کا فیصلہ برقرار ، ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے ،ججوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی ۔ پیر کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس منعقد ہوا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں ملک دشمنی اور کرپشن کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔تحریک انصاف نے میڈیا مافیا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے شواہد تحریک انصاف کے ترجمانان میں تقسیم کیئے گئے۔علاوہ ازیں اجلاس میں قومی اسمبلی میں ختم نبوت ترمیم کی جسارت کوشرمناک جسارت قرار دیا اور اس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے حکومتی اقدام کو بھی اوچھے ہتھکنڈے قرار دیاگیا اور اس پر مفصل بریفنگ دی۔اجلاس میں ” ججوں کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ” کے نواز شریف کے بیان کو بھی دھمکی آمیز اور آمریت زدہ بیان دیکر کہاگیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے۔تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے۔ اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف موجود تمام کیسز کا مفصل ریکارڈ تحریک انصاف کے ترجمانان کے حوالے کر دیا گیا۔ حدیبیہ کرپشن کو”ام الکرپشن ” قراردیا گیا اور حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف نے اپنا فریق بننے کا فیصلہ برقرار رکھاگیا۔حدیبیہ کرپشن پر اجلاس میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain