تازہ تر ین

اداکارہ سری دیوی کی پلاسٹک سرجری سو شل میڈیا پر ہنگامہ بر پا

ممبئی (ویب ڈیسک ) کئی دفعہ سیاستدان اور شوبز سلیبرٹیز اپنی طرف سے چھپ کر کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کیمروں یا میڈیا کی نظروں سے نہیں بچ پاتے اور یہاں تک کہ افواہیں بھی خبر بن جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کیساتھ ہوا جنہوں نے ممکنہ طورپر ہونٹوں کی سرجری کرالی لیکن اس کی وجہ سے ان کے ہونٹ ضرورت سے زیادہ ہی بڑے دکھائی دیتے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ایک صارف نے لکھاکہ ”اس کو اس عمر میں پلاسٹک سرجری کرانے کی کیا ضرورت پڑگئی، خوفناک دکھائی دیتی ہے “۔بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں سری دیوی نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سے کچھ تصاویر سامنے آگئیں ،ہرکسی نے یہ بات نوٹ کی کہ سری دیوی کی پلاسٹک سرجری بگڑی گئی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ صرف افواہیں نہیں بلکہ جب 2012ءمیں میڈیا نے ہونٹوں کی سرجری سے متعلق استفسار کیاتھا تو انہوں نے تمام افواہیں مسترد کردی تھیں اور موقف اپنایاتھاکہ آپ کی ظاہری دکھاوے کی بجائے رویئے میں بھی تبدیلی آنی چاہیے تاہم حالیہ تصاویر اور ان کے بارے میں ہونیوالی باتوں پر سری دیوی کا موقف سامنے نہیں آسکا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain