تازہ تر ین

الزا م پہ الزام،شہباز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،جلسہ میں کپتان سمیت زرداری کو کھر ی کھری سنادیں

منڈی بہاو¿الدین(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ عدالت عمران خان کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات پر بنچ تشکیل دے اور ان کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ ملکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں لوڈشیڈنگ کا اندھیرا دیا گیا لیکن نواز شریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ کے نئے منصوبے لگائے گئے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دن رات الزامات لگاتے رہتے ہیں، انہوں نے جھوٹ بولا، لانگ مارچ اور لاک ڈاو¿ن کئے، انہوں نے مجھ پر کئی الزامات لگائے، ایک الزام جاوید صادق سے 27 ارب روپے رشوت لینے کا لگایا، دوسرا الزام یہ لگایا کہ میںنے پاناما معاملے میں عمران خان کو 10 ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی۔ عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے لگائے گئے الزامات پر بنچ تشکیل دے اور ان کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ انہوں نے مجمع سے سوال کیا کہ کیا عوام کو جھوٹا اور بدکار شخص منظور ہے، کیا وہ عمران کو ووٹ دیں گے، کیا عوام انہیں پاکستان کی حکمرانی کرنے دیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، آصف زرداری غلط بیانی کرتے ہیں کہ سی پیک کا منصوبہ وہ لے کر آئے، وہ کہتے ہیں کہ سی پیک پر میں نے دستخط کیے تھے، اگر ایسا تھا تو ا±س وقت آصف زرداری نے سی پیک منصوبوں کا سنگ بنیاد کیوں نہیں رکھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain