تازہ تر ین

قاتل عمران کے 37غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ نے قصور میں درندگی کانشانہ بنا کر قتل کی جانے والی سات سالہ زینب ازخود نوٹس کیس میںآئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزم عمران کو تحفظ دیا جائے، جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات کے بعد جے آئی ٹی سے تحقیقات کرکے دو روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے، کیس کی سماعت کے دوران اینکرڈاکٹر شا ہد مسعود نے زینب قتل کیس میں مبینہ طور پر ملو ث ایک وفا قی وزیر اور ایک اہم شخصیت کے نام چٹ پر لکھ کر عدالت میں پیش کردئیے جنہیں عدالت نے اپنے پاس محفوظ کر لیا ،سپریم کورٹ کے رو برو صحافی نے اپنے پروگرام میں کیے گئے انکشافات کے حوالے سے بیان دیا جس پر کیس کی سماعت پیر 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی ، چیف جسٹس آف پاکستان میا ں ثاقب نثارنے ڈاکٹر شا ہد مسعود کے پرو گرام میں انکشافات پر نو ٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت طلب کیا تھا ،ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ زینب زیادتی اور قتل میں ایک بین الا قوامی گروہ ملو ث ہے اور ملزم عمران کے 37 سے زائد بینک اوکانٹس ہیں، ملزم عمران علی بین الاقوامی مافیا کا متحرک رکن ہے ،اسے ایک وفاقی وزیر اور ایک اعلی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ملزم جب تک زیرحراست ہے اس کی سیکورٹی آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہوگی، اگر ملزم کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار آئی جی پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات ہوں گے،جوڈیشل ریمانڈ کے بعد آئی جی جیل خانہ جات ذمہ دار ہوں گے ، قصور واقعے پر پوری قوم پریشان ہے،سچ سامنے آنے سے پریشانی حل ہوجائے گی ۔ چیف جسٹس نے شاہد مسعود سے کہا کہ وفاقی وزیر اور اعلی شخصیت کا نام چٹ پر لکھ کر دیں تو ڈاکٹر شاہد مسعود نے دونوں افراد کے نام کاغذ پر لکھ کر دیئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ دونوں نام ہماری تحویل میں رہیں گے، کسی کو اس کا علم نہیں ہوگا۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ملز م کی حفا ظت بھی ضروری ہے کیو نکہ پولیس حراست میں ملزم کے مارے جانے کاخطرہ ہے اور اس کی حفاظت کے لیے حساس ادارے کو بھی کہا جائے ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی نے پروگرام کے نشر ہونے کے بعد چھ رکنی کمیٹی بنادی ہے جو کہ اس معا ملے کی تحقیقات کر ئے گی ،چیف جسٹس نے کہا کہ بے شک وہ تحقیقات کریں ہم اس معاملے کو اپنے طریقے سے دیکھیں گے، اگریہ الزامات درست ثابت نہ ہوئے تو ان کے لئے اچھا نہیں ہوگا،اس موقع پر کمرہ عدالت میں ٹی وی پروگرام کی فوٹیج بھی چلائی گئی۔ کیس کی مزید سماعت پیر 29 جنوری کو ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain