لاہور (نیا اخبار رپورٹ) حافظ سعید، ظفراقبال اور پروفیسر عبدالرحمن سمیت جماعتہ الدعوة فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے 38 رہنماﺅں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردئیے گئے ہیں، 27اہم رہنماﺅں کے 68اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ نے جن رہنماﺅں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کئے ہیں ،ان میں جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کے 6، اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ذکی الرحمن لکھوی کے 16، لاہور کے حافظ عبدالرﺅف کے 3، سیالکوٹ کے قاری احسان اللہ کے 2، لاہور کے عبدالرحمان، فیصل آباد کے مولانا حبیب الرحمان اور قصور کے حافظ عبداتسلیم کا ایک ایک لائسنس شامل ہے۔ منسوخ ہونے والے تمام لائسنس غیر ممنوعہ بور کے ہیں۔ جن میں سے 30کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ان میں حافظ محمد سعید، ظفراقبال اور پروفیسر عبدالرحمن بھی شامل ہیں۔