کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں نئے خون کو شامل کرنے کے نئے ورلڈ آرڈر پر مکمل عمل پیرا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کی عمریں 30 سال سے کم تھیں،وکٹ کیپر کی عمر اس وقت 30 سال ہے جبکہ 37 سالہ محمد حفیظ مسلسل دوسرے میچ میں ٹیم سے باہر رہے اور ان پر سپاٹ فکسنگ کیس میں گواہی دینے والے 27سالہ عمر امین کو ایک بار پھر ترجیح دی گئی۔
