ممبئی (شوبز ڈیسک) فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر2 ‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیاجس میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر بالی ووڈ انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کو متعارف کروانے میں سب سے آگے ہیں اور وہ ہمیشہ نئے چہرے کے ساتھ انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرتے ہیں۔2012 میں بھی انہوں نے فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ذریعے انڈسٹری کو ، ورن دھون، عالیہ بھٹ، سدارتھ ملہوترا کی صورت میں تین سپر اسٹار دیئے اور اب ایک بار پھر کرن جوہر نے بالی ووڈ کو نئے چہرے دینے کے لئے فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔