جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کو جوہانسبرگ ٹیسٹ اور بھارت کیخلاف کلین سویپ کےلئے 224 رنزدرکار ہیں جبکہ اسکی9وکٹیں باقی ہیں۔ تیسرے روز اختتام پر پروٹیز نے 1وکٹ کھوکر17 رنز بنا لیے۔ڈین ایلگر11اورہاشم آملہ2رنزکیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ وکٹ میں خرابی اورغیرضروری باﺅنس کی وجہ سے امپائرز نے کھیل جلدختم کرنے کااعلان کردیا۔اس سے قبل تیسرے روزبھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں247 رنزبنا کر آﺅٹ ہوگئی ۔ رہیانے48اورکوہلی41 رنزبناکرنمایاں رہے۔ فلینڈر ،رباڈااورمورکل نے3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
