ڈویوس(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعت کی کپتانی کرنے والے کھلاڑی عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں لیکن پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر یہ ہے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی سیاست میں آنے سے پہلے خطرناک کھیل کھیلا کرتے تھے جس کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کیا۔بھارتی صحافی نے ڈویوس میں انٹر ویو کے دوران بلاول سے سوال کیا کہ فارغ وقت میں آپ کیا کرتے ہیں ،میں نے سن رکھاہے کہ آپ تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ بھی رہ چکے ہیں ؟۔اس پر جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بہت پرانی بات ہے ،سیاست میں آنے سے پہلے تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ تھا لیکن اب میں تمام وقت سیاست میں ہی گزارتا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہادر افواج پر کسی بھی صورت تنقید نہیں کرسکتے کیونکہ پاکستان آرمی دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے ، ہمیں مضبوط اور باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف لڑا جاسکے۔پہلی بار بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری انتہائی دھیمے مگر مضبوط لہجے میں بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ انڈیا ٹوڈے کے معروف اینکر پرسن راہول کنول کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسلسل ہمارے ساتھ پنگے لیتا رہتا ہے، پاکستان آرمی دہشتگردوں کے ساتھ لڑ رہی ہے اور ہمیں مضبوط اور باصلاحیت مسلح افواج کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں انتہا پسندی کے خلاف لڑا جاسکے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ میں اپنے بہادر سپاہیوں پر اس وقت تنقید کروں جب وہ پاکستان میں جاری انتہا پسندی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
