تازہ تر ین

حقانی نیٹ ورک سمیت کسی کو بھی اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، احسن اقبال

وزیر داخلہ(ویب ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا پاک افغان امن میں اپنا کردار ادا کرے، دونوں ممالک میں امن کے لیے ضروری ہے کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائی جائے ، اگر افغان مہاجرین میں کوئی ناپسندیدہ عناصرشامل ہوگئے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے اس بار ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو جمہوریت کو بہت نقصان ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرو کو جنگلہ بس کہنے والے کو پشاور میں میٹرو بس کا خیال آگیا۔معطل ایس ایس پی ملیر راو¿ انوار سے متعلق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ راو¿ انوار کو روکنے والے ایف آئی اے اہل کاروں کو تعریفی اسناد دی ہیں، ایف آئی اے اہلکاروں نے راو¿ انوار کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا تھا، قانون کو مطلوب ہر فرد کی گرفتاری میں مدد کریں گے کیونکہ قانون کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے کردار ادا کرنا وفاق اور صوبوں کی ذمے داری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain