تازہ تر ین

انڈر 19 ورلڈ کپ ، پاکستان کو بڑا دھچکا

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی کرلی۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 273 رنز کا ہدف دیا۔بھارت کے شبمن گل نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔پاکستان کے محمد موسیٰ نے 67 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ لی۔جوابی اننگز میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا، لیکن بلے باز کریز پر جم نہ سکے اور ایک کے بعد آؤٹ ہوکر پویلین کو سدھارتے رہے اور 273 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 21ویں اوور میں ہی 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کے عمران شاہ نے 2، زید عالم نے 7، روحیل نذیر نے 18، علی زریاب نے 1، عماد عالم نے 4، محمد طحہٰ نے 4، حسان خان نے 1، سعد خان نے 15، شاہین آفریدی نے صفر اور ارشد اقبال نے 1 رن رن بنایا اور پویلن لوٹ گئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain