تازہ تر ین

حسن علی کی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی ٹخنے کی انجری کا شکارہونے کے باعث نیو زی لینڈ کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اور گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈالی جس میں ان کے پاں پر پٹیاں بندھی نظر آرہی تھی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کر کٹ بورڈ کے ڈاکٹرز حسن علی کے ساتھ ان کی فٹنس پر کام کریں گے اور اگر وہ مکمل فٹ نہ ہوئے تو پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی چند میچز میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے ۔ یاد رہے کہ حسن علی نے پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں سیزنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی ۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain