تازہ تر ین

پی ایس ایل کےلئے متبادل کرکٹرز کا انتخاب مکمل

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)تھری کیلئے فرنچائز ٹیموں نے متبادل کرکٹرز کا انتخاب کرلیا۔کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔ مچل جونسن،کارلوس براتھویٹ ، اینجلو میتھیوز، لیوک رائٹ اور سمنز کی جگہ نئے نام شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ بالر ٹائمل ملز کو مچل جونسن کی جگہ کراچی کنگز میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ لیوک رائٹ کی جگہ جو ڈینلی اور لینڈل سمنز کی جگہ کولن منرو کراچی کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کارلوس براتھویٹ کی جگہ جوفرا آرچر کو ٹیم کا حصہ بنا لیا،لاہور قلندرز میں اینجلو میتھیوز کی جگہ اینٹن ڈیوچچ کو سکواڈ میں شامل کر لیا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے دبئی میں ہو گا ،اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔شارجہ میں لیگ کے 2میچز 28فروری اور 13مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 2018ءکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain