تازہ تر ین

پاکستانی فلم ”آزاد“ کاپہلا گانا ”ٹھہریئے حضور“ انٹرنیٹ پر جاری

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلمی صنعت میں ٹیلیویژن سے متعدد اداکار اور شخصیات نے شمولیت اختیار کی ہے اور ان میں سے ایک اداکار ریحان شیخ بھی ہیں۔اور ریحان شیخ اپنی ڈیبیو فلم ”آزاد“ کے گرد اسراربرقرار رکھے ہوئے ہیں۔فلم کے ٹریلر سے بھی اس کی کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوسکا تھا بس ایک معاہدے کا ذکر تھا، مگر کس سے، یہ واضح نہیں کیا گیا۔اب اس فلم کا پہلا گانا ”ٹھہرئیے حضور“ بھی سامنے آگیا ہے جس سے بھی فلم کے پلاٹ کے بارے میں کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوتا۔بس یہی معلوم ہوتا ہے کہ ریحان شیخ کا کردار آزاد ایک ریڈیو جوکی ہے۔اس گانے کو ڈانس نمبر کے طور پر پیش کیا گیا جس میں ریحان شیخ کے ساتھ سنیئر اداکار سلمان شاہد بھی نظر آتے ہیں۔اس گانے کی دھن ساٹھ کی دہائی کے گانوں کی یاد دلاتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی فلم ”آزاد“ 9فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain