ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ”سامبا“ میں جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور نے کرن جوہر کی فلم ”دھڑک“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا ہے اور اب وہ روہت شیٹھی کی فلم”سامبا“ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ساﺅتھ انڈین فلم ”ٹمبر“ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں این ٹی آر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی جو رواں سال28دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔