تازہ تر ین

300 بچوں کے ویڈیو سکینڈل دبانے میں کون ملوث ؟ بڑا دعویٰ آ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2015میں تین سوبچوں کے ساتھ ویڈیو سکینڈل کے واقعات ہوئے اور اس وقت صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ یہ بیان دیتا رہا یہ تو زمینوں کے جھگڑے ہیں مجھے اس بات کا شدید افسوس ہے کہ میں اس وقت کراچی آپریشن کے حوالے سے پروگرام کرنے میں مصروف تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ان تین سو بچیوں کے قتل کے مقدمات کو دبانے میں رانا ثنا اللہ ملوث ہے۔جو لوگ مجھے مہرہ کہہ رہے ہیں وہ زینب کیس اور اس قسم کے دیگرکیسز میں پولیس میں جا کر ایف آئی آر تبدیل کراتے رہے۔عدالت میں ایک چینل کے مالک دوسرے چینل کے مالک سے کہہ رہے تھے ایک سین تشکیل دیتے ہیں کہ عدالت میں میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو جذباتی ہو کرروتے ہوئے دوتھپڑ مار دوں گا دوسرے چینل کے مالک نے کہا اگر جواب میں شاہد مسعود نے تھپڑ مار دیا تو اس نے کہا کہ میں ہر روز ایک گھنٹہ ورزش کرتا ہوں ڈاکٹر شاہد جواب نہیں دے پائے گا۔انہوں نے پوری کوشش کی میں معافی مانگوں کہ خبر غلط تھی، جے آئی ٹی میں مجھے سومرتبہ بلائیں میں سر کے بل جاﺅںگا۔ انہوں نے بتایا کہایف آئی اے نے ایک الگ ٹیم بنائی ہے جو صرف بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی تحقیقات کرے گی۔اس کے علاوہ پی ٹی اے نے بھی ایک الگ ونگ بنایا ہے جو بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی نشاندہی کرے گا۔اب ادارے کھڑے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جو جھنگ سے ایک ساٹھ جی بی ڈیٹا کے ساتھ گینگ پکڑا ہے وہ چار ملکوں کے ساتھ کام کر رہا تھا پکڑا جانے والا ایک شخص الیکٹرک انجینئر تھا کینڈا سے اس گینگ کی رپورٹ ہوئی جسے بدمعاشیہ بچا رہا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ کالج کے سٹوڈنٹس نے مجھ سے پوچھا اگر عدالت نے آپ کو سزا دے دی تو میں نے کہا کہ بچوں عدالت جو بھی سزا دے گی میں سر جھکا کر قبول کر لوں گا اگر میں صحیح بھی ہوا تو بھی میں ہر سزا قبول کروں گا ۔انہوں نے بتایاکہ نادرا کے چیف نے بتایا ہے کہ ایک سافٹ ویئر اپریل تک تیار ہو جائے گا تاکہ اگلے الیکشن میں اوور سیز پاکستان بھی ووٹنگ میں حصہ لے سکیں۔میں ایک بات بتاتا چلوں افغانستان میں جلد ہی پاکستان امن قائم کرکے دکھائے گا انڈیا کے ساتھ معاملات بدمعاشیہ نے خراب کئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد کے دعوے پر بننے والی جے آئی ٹی رانا ثناءاللہ کو طلب کرکے پوچھے کہ ڈاکٹر کے پیچھے کون لوگ ہیں سارا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ بات یہ سینئر صحافی ارشد شریف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے تو سارا کیس ہی حل کردیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد صرف ایک مہرہ ہے اس کے پیچھے دیگر قوتیں ہیں جو ملک میں انتشار چاہتی ہیں جے آئی ٹی نے بھی ڈاکٹر شاہد کے معاملے کی تہہ تک پہنچنا ہے تو صوبائی وزیر کے اس ہم انکشاف پر اسے فوری حرکت میں آنا چاہیے اور انہیں طلب کرکے پوچھنا چاہیے کہ کون سی قوتیں ڈاکٹر شاہد کو اکسا رہی ہیں سارا کیس حل ہوجائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain