اکشے کمار کےساتھ کام کرنے کےلئے کیسری بہترین فلم ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے فلم کیسری بہترین فلم ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ بہت طویل عرصے سے اداکار اکشے سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں اور میرا خیال ہے کہ یہ بہترین فلم ہے کیونکہ اکشے پنجابی ہیں اور فلم جس موضوع پر مبنی ہے اس کے لئے بہترین محسوس کرتے ہیں،اداکار اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے لئے فلم کیسری میرے لئے بہترین فلم ہے اور میں فلم کی عکسبندی کے لئے پرجوش اور خوش ہوں ہدایتکار انوراگ کشپ کی فلم کیسری کی کہانی ساراگڑھی کی جنگ پر مبنی ہے، فلم آئندہ سال ہولی پر ریلیز کی جائے گی۔

 

فلم ”زیرو“ کی کاسٹ میں کترینہ، انوشکا بھی شامل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ فلم ”زیرو“ میں مرکزی اداکارائیں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم میں شاہ رخ خان بونے کے کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف ایک ایسی ماڈل کا کردار ادا کریں گی جو نشے کی عادی ہوتی ہے جبکہ انوشکا اس فلم میں سائنسدان کے روپ میں نظرآئیں گی۔
فلم کا ٹیزر اور پوسٹر منظرعام پر آچکاہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

 

طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبریں جھوٹی ‘بے بنیاد‘متیرا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متیرا نے اپنی طلاق سے متعلق میڈیا میں جاری خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کسی بھی ادارے سے کوئی بات نہیں کی۔خیال رہے کہ متیرا سے متعلق متعدد ٹی وی چینلز، ویب سائٹس اوربلاگرز نے اپنی خبروں میں اس بات کا دعوی کیا تھا کہ انہوں نے اداکارہ سے بات کی ہے، جنہوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔ان خبروں میں اداکارہ کے حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ متیرا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔

اپنے ایک انٹرویو میں متیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کسی بھی میڈیا سے کوئی بات نہیں کی، یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔متیرا نے جھوٹی خبریں چلانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے خبروں میں اس بات کا دعوی کیا کہ انہوں نے اداکارہ سے گفتگو کی ہے۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال کیا جائے، اپنے لائیک یا ریٹنگ بڑھانے کے لیے یہ سب کچھ نہ کیا جائے، انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔متیرا نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسے افراد میں شمار ہوتی ہیں، جو اپنی خاندانی زندگی کو سب سے خفیہ رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے معاملات کی نزاکت کو سمجھ کر ان سے متعلق چہ مگوئیاں بند کی جائیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی نجی زندگی کو نشانہ نہ بنایا جائے، ان سے متعلق افواہیں بند کرکے انہیں تنہا چھوڑ دیا جائے۔واضح رہے کہ متیرا نے 2013 میں پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے خفیہ شادی کرلی تھی، جس کے ایک سال بعد اداکارہ نے شادی کا اعتراف کیا تھا۔

 

ہمیشہ اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی مےرا ذاتی مسئلہ ہے اس سے کسی کو کےا لےنا دےنا؟شوبز مےں اپنے منفر د کام کی وجہ سے اےک مقام رکھتی ہوں ‘مجھے ٹی وی سکرین سے شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ‘ ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔اپنے اےک انٹر وےو مےں رےشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کیرئیر کی ابتدا سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ریشم نے کہا کہ فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے او ر جہاں تک شادی کا تعلق ہے تو ےہ مےراذاتی مسئلہ ہے اس پر کسی کو بات کر نے کا کوئی حق نہےں ۔

 

فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر2 ‘ کاپوسٹر جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر2 ‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیاجس میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر بالی ووڈ انڈسٹری میں نوجوان اداکاروں کو متعارف کروانے میں سب سے آگے ہیں اور وہ ہمیشہ نئے چہرے کے ساتھ انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری کرتے ہیں۔2012 میں بھی انہوں نے فلم ’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ذریعے انڈسٹری کو ، ورن دھون، عالیہ بھٹ، سدارتھ ملہوترا کی صورت میں تین سپر اسٹار دیئے اور اب ایک بار پھر کرن جوہر نے بالی ووڈ کو نئے چہرے دینے کے لئے فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘ کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پوسٹر جاری کردیا گیا۔

 

امریکہ، اسرائیل , بھارت گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ بہت پرانا ہے۔ جب نیتن یاہوں بھارت آئے اس وقت میں نے اسی فورم پر کہا تھا کہ بہت جلد کوئی بڑی کارروائی ہونے والی ہے۔ تجارتی، ثقافتی، کاروباری معاہدے وزیراعظم بیٹھ کر دستخط نہیں کیا کرتےے سیکرٹریز یا سپیشل مشن بیٹھ کر یہ معاملات کر لیا کرتے ہیں۔ نیتن یاہوں کا یہ دورہ چھ روزہ تھا۔ اسی دوران دو بیان بھی سامنے آئے نیتن یاہو اور مودی دونوں کا ایک ہی بیان تھا صرف لفظ کا ہیر پھیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انڈیا کو چاہئے کہ پاکستان کے اندر موجود دہشت گردی کے اڈوں کو ختم کرانے میں مدد کرے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان انٹرنیشنل بارڈر موجود ہے۔ پھر بھارت کس طرح کارروائیاں کر سکتا ہے۔ اس پر ہمارے آرمی چیف کا بیان آیا کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کر کے دیکھے ہم اسے مزہ چکھا دیں گے۔ وزیرخارجہ کا بھی اس پر ردعمل آیا۔ یہ بات ثابت ہے کہ اسرائیل اور بھارت نے مل کر کوئی لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے جس کے لئے ان دونوں کا اکٹھے یٹھنا ضروری تھا۔ میں نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے کچھ دیر قبل گفتگو کی ہے۔ انہیں اپنے چینل پر مدعو کیا تھا اتفاق سے ان کا اور میرا پروگرام ایک ہی وقت پر نشر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا تھا کہ سانحہ قصور کے گرفتار ملزم عمران کے 37 بینک اکاﺅنٹ ہیں اور ایک صوبائی وزیر اس معاملے کے پیچھے ہے۔ میں نے کہا تھا کہ کچھ سیاستدان مجرموں کی پشت پناہی کر رہے تھے۔ اس کے ثبوت بھی موجود ہیں 300 بچوں کے معاملے پر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ پراپرٹی کا جھگڑا ہے اسے فضول اچھالا گیا ہے۔ ہم نے اپنے شبہات کا اظہار کیا کہ جتنے بھی واقعات اس قسم کے ہو رہے ہیں۔ ایک انڈین بچی رادھا کا کیس بھی زینب سے ملتا جلتا ہوا۔ میں نے اپنے چینل سے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ پتا کرائیں یہ سیریل کلر کہیں ویڈیوز تو نہیں بنا رہا تھا۔ ملک احمد خان صاحب ملزم کے اکاﺅنٹس والی بات تو شاید ٹھیک نہ ہو۔ لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وہ اپنا جواب اتوار کو سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔ میں آپ کی توجہ ایک اور معاملے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ قصور کے ایک ضلع چونیاں میں ایک شخص کو کسی نے بتایا کہ آپ کے بچے کے ساتھ زیادتی کی فلم یو ٹیوب پر چل رہی ہے اس شخص نے جب یو ٹیوب کھولا تو اپنے بچے کی ویڈیو دیکھ کر بچے کو مارا پیٹا۔ اس پر بچے نے انکشاف کیا کہ ڈیرھ سال سے یہ مجرم لوگ مجھے لے کر جا رہے تھے۔ آخر میں انکار کیا تو انہوں نے یو ٹیوب پر فلم ڈال دی۔ آج ہی یہ کیس پولیس میں درج ہوا ہے۔ دوسرا واقعہ سرگودھا کا ہے۔ اس بندے کا نام منٹو ہے۔ چند ماہ قبل اسے گرفتار کیا گیا۔ اس کے پاس سے 600 بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز تھیں۔ اس نے تسلیم کیا کہ وہ ناروے کی ایک ویب سائٹ ”ڈارک“ کے لئے کام کرتا ہے۔ تسلیم کیا کہ 300 یورو ایک مووی کے ملتے ہیں۔ اس نے 600 ویڈیوز بنا کر ڈھائی کروڑ روپے کمائے۔ وہ اس وقت ایف آئی اے کی تحویل میں ہے ڈاکٹر عثمان، ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے تھوڑی دیر پہلے بتایا ہے کہ ہارڈ ڈسک پر یہ موویاں موجود تھیں۔ یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ ایک دن میں تین واقعات سامنے آئے ہیں۔ میری شہباز شریف سے درخواست ہےکہ اخبارات میں ٹیلی فون دیں جس کے ذریعے یہ شکایات وزیراعلیٰ تک پہنچائی جائیں۔ لوگ ان معاملات سے بہت خوفزدہ ہیں اور سمجھتے ہیں کہ پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ ملک احمد خان قصور کے حلقے سے ہیں ان کے والد ڈپٹی سینٹ چیئرمین رہ چکے ہیں۔ چونیاں، ہارون آباد اور ڈیرہ غازی خان کے تین واقعات آج رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک صاحب یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے۔ ڈارک ویب سائٹس دنیا کے کسی بھی کونے سے لیپ ٹاپ کے ذریعے آپریٹ کی جا سکتی ہے لوگ (سیڈسٹ) ان مجرموں کو ہدایات دیتے ہوں گے کہ اب ان کے ساتھ یہ کرو۔ اب بازو کاٹو۔ اب اس کی زبان کھینچو۔ ورنہ جنسی جنونی کا یہ کام نہیں کہ وہاس طرح کاو حشیانہ عمل کرے۔ سرگودھا کے کیس میں ایک آدمی (منٹو) کیبل آپریٹر تھا۔ کمپیوٹر کا ماہر تھا اور سافٹ ویئر کا بھی ماہر تھا۔ ایئرفورس کے کمپیوٹر بھی درست کرتا رہا۔ یہ بندہ قبول کرتا ہے کہ اس نے 600 بچوں کی ویڈیو فلمیں اس کی ہارڈ ڈسک پر موجود ہیں۔ جو ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔ منٹو اس وقت جیل میں ہے اس کا فیصلہ آنے والا ہے۔ جاوید نامی شخص جو بچوں کو مار کر تیزاب میں ڈالا کرتا تھا،اس نے خود کو پولیس کے آگے پیش کیا کہ میں اس کام سے تنگ آ چکا ہوں بعد میں وہ شخص جیل میں مر گیا۔ اس کے پیچھے کون تھا کون اسے بچے پکڑ کر لانے کو کہتا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے سپریم کورٹ میں کہا ہے کہ عمران علی کی جان کو خطرہ ہے جس پر عدالت نے پولیس نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے اس کی جان کا تحفظ کرنا تا کہ تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ جیل میں کسی شخص کو مروانا بہت آسان کام ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جاوید کو بھی جیل میں مارا گیا اور کہا گیا کہ اس نے خود کشی کی ہے۔ کیونکہ اگر تفتیش مکمل ہوتی تو اصل چہرے سامنے آتے جو اسے کہا کرتے تھے کہ ایسا کرو۔ عمران علی نے کہا کہ مجھ پر جن آتے ہیں۔ مجھے پیر نے کہاکہ ایسا کرو۔ اس کے پیر کو پکڑا بھی گیا لیکن اس کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ مجرم عمران علی دین کا نام لے کر ایسا گھناﺅنا فعل کرتا تھا۔ یہ کون سا مذہب ہے۔ کو یہ کون سی انسانیت ہے جے آئی ٹی، پولیس کیا تحقیقات کر رہی ہے، تمام حقائق لوگوں کے سامنے لے کر آئیں۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سانحہ قصور کی انویسٹی گیشن شروع ہوئی تو اسے ان خطوط پر بھی دیکھا گیا کہ کوئی ایسا ثبوت مل جائے جس کی بنا پر تعین کیا جا سکے کہ کہیں وہ ویڈیوز بنانے جیسے گھناﺅنے عمل میں شریک تو نہیں ہے۔ اطلاعات اس قسم کی تھیں کہ ایسے مجرم بچیوں کو پکڑ کر ان کے اعضاءاستعمال کرتے ہیں۔ لیکن جب عمران علی پکڑا گیا اور اس سے تفتیش کی گئی اور سین کا ملاحظہ کیا گیا۔ اور دیگر شواہد اکٹھے ہوئے۔ ان کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ شخص ایک ذہنی بیمار شخص ہے۔ جوو جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے ایسا جرم کرتا ہے۔ اور بچیوں کے گلے دبا کو انہیں مارتا ہے۔ اس کا ڈی این اے بھی کروایا گیا۔ اور حقائق سامنے آنا شروع ہو گئے۔ تمام پہلوﺅں پر تفتیش کی گئی۔ خاص طور پر کہ ایک طرح کا جرم بار بار کرنے کا کیا مقصد ہو سکتا ہے۔ جب اس کا مکمل چالان جمع کروایا جائے گا۔ تو کورٹ کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے جائیں گے۔ دنیا میں چائیلڈ پورنو گرافی ہوتی ہے اس میں شک نہیں۔ یورپ کے کچھ ممالک میں اس قسم کی ویڈیوز کی مانگ بھی ہے۔ اس کے ثبوت بھی شوشل میڈیا پر آسانی سے مل جاتے ہیں ہمارے معاشرے میں یہ برائی سرائیت کر چکی ہے۔ ضیا صاحب! آپ کی خبر مستند ہوا کرتی ہے۔ سرگودھا اور چونیاں میں ایسا ہوا ہو گا۔ لیکن اس وقت حکومت کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں قوانین کا سخت ہونا بھی ایک مسئلہ ہے۔ حکومت پنجاب نے پی ٹی اے کو ٹول فری نمبر دینے کے لئے کہہ دیا ہے۔ تا کہ لوگ باآسانی ہم سے رابطہ کر سکیں۔ اور بہت جلد یہ ٹول فری سب کے لئے موجود ہو گا۔ نمائندہ خبریں قصور جاوید ملک نے کہا ہے کہ تھانہ چونیاں کی حدود میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں مدعی شاہد رسول نے جس کا بیٹا حافظ قرآن ہے حسن محمود۔ وہ ڈیڑھ سال قبل اغوا ہوا ہے زیادتی کی گئی اور اس کی ویڈیو فلم بنا لی۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ اس مجرم گروہ نے اور بھی کئی بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بنائی ہے۔ حسن محمود 15 سال کا ایک طالب علم ہے۔ جب اسے اغوا کیا گیا اور ڈیڑھ سال تک اس کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی۔ لیکن جب اس نے انکار کیا تو اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ والد کو پتا چلا تو اس نے بچے کو پیٹنا شروع کر دیا۔ اس نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے کرکٹ کھیلنے کے بہانے یہ مجھے لے کر گئے اور ویڈیو بنا لی۔ میں ڈیڑھ سال تک اس زیادتی کو سہتا رہا لیکن اب نہیں سہہ سکتا۔ یہ ایف آئی آر درج کروانے کے لئے شاہد رسول کو بہت دھکے کھانے پرے۔ پولیس نے ایف آئی آر چھپا لی۔ ہم نے بہت مشکل سے یہ ایف آئی آر حاصل کی ہے۔ انڈیا کی ایک مووی ”پیج تھری“ اس موضوع پر بنی ہوئی ہے۔ زینب اور دیگر بچیوں کے کیس میں بہت سے تضادات ہیں۔ کسی بھی کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری نہیں کی جا رہی۔ میں یقین سے کہہ رہا ہوں کہ زینب کیس میں بھی اس کی نسیں کاٹی گئیں۔ زبان کھینچی گئی اور غیر فطری عمل بھی کیا گیا۔ تجزیہ کار شمع جونیجو نے کہا ہے کہ جس دن سے یہ مجرم عمران پکڑا گیا۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ ایک شخص کا کام نہیں ہو سکتا۔ اس نے زینب کو جہاں رکھا وہاں کسی اور کو چھوڑ کر گلی محلے میں پھرا کرتا ہو گا۔ تا کہ کسی کو شک نہ ہو۔ بچی کے رشتہ داروں نے گواہی دی کہ یہ ان کے ساتھ مل کر ڈھونڈتا رہا۔ شاید یہ مجرم نہیں ہے۔ میں ضیا صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہو ںکہ انہوں نے معاملہ اٹھایا ہے کہ یہ ایک شخص کا کام ہو ہی نہیں سکتا۔ اسے ذہنی پاگل کہہ دینا کافی نہیں۔ ریپ کیس میں فرانزک یعنی ڈی این اے ایک بڑا ثبوت ہوتا ہے۔ حکومت اور پولیس یہ بات واضح کرے کہ وہ ڈی این اے ایک بندے کے ہیں یا کئی اور لوگوں نے بھی زیادتی کی ہے۔ میں نہیں مانتی کہ اس پورے کام کے پیچھے صرف ایک شخص تھا۔ جس طرح کا تشدد ہوا ہے وہ ایک شخص کا کام نہیں۔ ڈارک نیٹ باکس موجود ہیں۔ یہ گوگل اور پورن سائٹ پر مبنی ہوتی ہے بلکہ کریٹو کرنسی پر چلتی ہیں مڈل ایسٹ میں خصوصی طور پر۔ اونٹوں پر بچوں کو باندھ کر بھگانا حتیٰ کہ بچے مر جاتے تھے۔ یہ سارے کام کریٹو کرنسی میں ہوتے ہیں جسے صرف ایک ماہر ترین حکومتی شخص ہی اَن لاکھ کر سکتا ہے۔ یہ ایک گھمبیر مسئلہ ہے۔ عمران علی کو سرعام پھانسی دیدیں بدترین سزا دیدیں لیکن یہ معاملہ حل ہونے والا نہیں جب تک کہ گینگ پکڑا نہیں جاتا جاوید کا کیس بھی ایسا ہی تھا۔ اس کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ کی بہت بے عزتی ہوئی تھی اس نے سارا ملبہ جاوید پر ڈال دیا اور بالآخر اسے مروا دیا گیا۔ یا مار دیا گیا۔

 

52سینٹرز بارے بڑی خبر

اسلام آباد (نیااخبار رپورٹ) ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینٹ سے 52سینٹرز رواں سال کے11مارچ کوریٹائرڈ ہونگے۔ ریٹائرڈ ہونے والوں میں سے پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ21و ن لیگ کے8،عوامی نیشنل پارٹیپ کے 6،فاٹا کے 4، ایم کیو ایم کے 3،جے یو آئی(ف)کے2،بلوچستان سے 2آزاد سینٹر، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک سینٹر، بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے 2سینٹرہوں گے۔چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ، سینٹ میں قائد ایوان سینٹر راجا محمد ظفر الحق، وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر ٹیکسٹائل سینٹر عباس خان آفریدی، سینٹر رحمان ملک، سینٹر فاروق ایچ نائیک، سینٹر مشاہد اللہ خان، ق لیگ کے صدر سینٹر چوہدری شجاعت، سینٹر بابر خان غوری سمیت دیگر ریٹائرڈ ہوں گے۔18ویں ترمیم کے بعد ہر صوبے سے ایک ایک اقلیتی ممبر کو سینٹر بنایا گیا جس کے بعدس ینٹ میں سینٹر کی تعداد104ہوگئی اور قرعہ اندازی کی گئی جس کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اقلیتی ممبر کے نام کا قرعہ نکلا کہ وہ مارچ2015میں ریٹائرڈ ہونگے اورملکی تاریخ پہلی مرتبہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے12,12سینٹرمنتخب ہونگے۔ سینٹ سے بلوچستان کے ریٹائرہونے والے سینٹرز میں نیشنل پارٹی کے سینٹر حاصل بزنجو، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینٹر عبدالرف، پیپلز پارٹی کے سینٹر میر محمد یوسف بادینی، ڈپٹی چیئرمین سینٹر صابر علی بلوچ، سینٹر امیر الدین، ن لیگ کے سینٹر سردار یعقوب خان ناصر، سینٹ میں آزادسینٹر انجینئر محمد ہمایون خان مندوخیل اور سینٹر نوابزادہ محمد اکبر مگسی ،جمعیت علما اسلام(ف)سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور سینٹر ہیمن داس، بی این پی(عوامی)کی سینٹر کلثوم پروین اورسینٹر میر محمد علی رند شامل ہیں۔فاٹا کے ریٹائرڈ ہونے والے سینٹرز میں وفاقی وزیر ٹیکسٹائل سینٹر عباس خان آفریدی، سینٹر انجینئر ملک رشید احمد خان، سینٹر حاجی خان آفریدی اور سینٹر محمد ادریس خان صافی شامل ہیں جبکہ وفاق سے پیپلز پارٹی کے سینٹر نیئر حسین بخاری اور سینٹر سعیدہ اقبال ریٹائر ہونگے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ریٹائر ہونیوالے سینٹرز میں اے این پی کے سینٹر عبدالنبی بنگش،سینٹر حاجی عدیل، سینٹر محمد زاہد خان، سینٹر فرح عاقل ،سینٹر افراسیاب خٹک، سینٹر عدنان خان، سینٹر مرجیت، پیپلز پارٹی کے سینٹر گلزار احمد خان، سینٹر سردار علی خان ،سینٹر وفار احمد خان، سینٹر فرحت عباس،جمعیت علما اسلام کے سینٹر حاجی غلام علی شامل ہیں۔پتجاب کے ریٹائرڈ ہونے والے سینٹرز میں ن لیگ کے سینٹر چوہدری جعفر اقبال، سینٹر مشاہد اللہ خان، وفاقی وزیر اطلاعات سینٹر پرویز رشید، سینٹ میں قائد ایوان سینٹر راجا محمد ظفر علی شاہ، سینٹر پروفیسر ساجد میر، سینٹر بیگم نجمہ حمید، ق لیگ کے صدر سینٹر چوہدری شجاعت ،پیپلز پارٹی کے سینٹر محمد جہانگیر بدر، سینٹر صغرا امام، سینٹر محمد کاظم خان کے نام شامل ہیں سندھ کے ریٹائر ہونے وال سینٹرز میں ایم کیو ایم کے سینٹر حسیب خان، سینٹر بابر خان غوری، سینٹر شیرالہ ملک، پیپلز پارٹی کے سینٹر عبدالقیوم سومرو، سینٹر گل محمد لاٹ، سینٹر اسلام الدین شیخ، سینٹر مولانا بشپ چانڈیو، سینٹر سلیم مانڈی والا، سینٹر رحمن ملک، سینٹر فاروق ایچ نائیک ،سینٹر الماس پروین شامل ہیں۔

داعش کی جانب سے پاکستانی ائیر پورٹس کو خطرہ

لاہور(نیا اخبار رپورٹ)داعش اور طالبان کی طرف سے پنجاب کے ایئرپورٹس پر ڈرون حملوں کا خطرہ ہے۔ ان حملوںکا ٹارگٹ اہم ملٹری تنصیبات ، سکیورٹی ایجنسیاں ، ایئر بیس اور ایئر پورٹس ہیں ۔ یہ انکشاف وزارت داخلہ کی ایک حالیہ خفیہ رپورٹ میں ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے اور ایک دوسری ایئر لائنز کے پائلٹوں نے لینڈنگ سے قبل نچلے درجے کی پرواز کے دوران ڈرونز کو ایئر پورٹس کی حدود میں اڑتے دیکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری پر ڈرون حملوں کے ذریعے دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ ،کی جیل بھروں تحریک آج سے شروع

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اﷲﷺ کے زیر اہتمام مطالبات کی منظوری کیلئے آج جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو ا۔ اس ضمن میں تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی سمیت متعدد رہنما و کارکن پنجاب اسمبلی کے سامنے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کریں گے۔ تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق حلف نامہ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہداروں کو سزا دلوانے، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف رانا ثناءکی ہرزہ سرائی پر اس کو برطرف کر کے سزا دلوانے، شہدا ختم نبوت کا قصاص لینے، قومی مشاورتی کونسل برائے ختم نبوت اور چاروں اطراف مساجد کے سپیکر کا نوٹفکیشن جاری کرانے کیلئے آج دن ایک بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ کراچی سے اور تیسرا مرحلہ اسلام آباد سے شروع کیا جائے گا۔

عمران خان کا آج دو رہ کراچی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں وہ مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں جاں بحق انتظار کے گھر تعزیت کےلئے جائیں گے اور انتظار کے والدین سے ملاقات کریں گے۔ جمعہ کو عمران خان مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں جاں بحق انتظار کے اہل خانہ سے تعزیت کےلئے ان کے گھر جائیں گے، اور ان کے والدین سے ملاقات کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان تقیب کے قتل پر محسود قبائل سے بھی تعزیت کریں گے۔ عمران خان اتوار کی شام پریس کانفرنس بھی کریں گے۔