Monthly Archives: January 2018
زینب قتل کیس ملزم عمران انسداد دہشتگردی عدالت پیش
جب بھی ملا بابا زحمت ہی ملا ،طلال چوہدری
پرویز رشید اور چوہدری نثار میں لفظی جنگ
نقیب اللہ قتل کیس ،راﺅ انوار اور مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی شہباز شریف پر کڑی تنقید
ہجویری ٹرسٹ یتیموں کا ادارہ ہے سیکڑوں بچے زیر کفالت ہیں ،وکیل اسحاق ڈار

ایشوریا کی ضد سے بچن خاندان میں اختلاف
سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک 10 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ان کی ایک بیٹی ارادھیا ہے۔بچن فیملی تمام تہوار، سالگرہ اور تقریبات ایک ساتھ منانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے لیکن اب ایشوریا کی ضد اس روایت کو توڑنے والی ہے۔ایشوریا بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کی 5 فروری کو 42 ویں سالگرہ سڈنی میں منانا چاہتی ہیں اور ان کی خواہش کی وجہ سے وہ بچن خاندان کے ساتھ سالگرہ نہیں مناسکیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق حسینہ عالم کو اپنی نند اور ابھیشیک کی اکلوتی بہن شویتا بچن سے کئی معاملات پر اختلاف ہے جس کی وجہ سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے میں بھی دونوں ایک دوسرے کو نظر انداز کرتی رہیں۔انہی وجوہات کی بنائ پر ایشوریہ بچن خاندان کے بجائے صرف اپنے شوہر کے ساتھ سڈنی میں سالگرہ منانے کی خواہش مند ہیں۔ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشوریا رائے سڈنی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گی اور وہ چاہتی ہیں کہ شوہر اور بیٹی بھی ان کے ساتھ ہوں۔رپورٹس کے مطابق ایشوریا ابھیشیک اور بیٹی کے ہمراہ 2 فروری کو سڈنی روانہ ہوجائیں گی جہاں سے ان کی واپسی 7 فروری کو ہوگی۔

اداکارشاہ رخ ایک اور بیٹے کے خواہشمند
ممبئی (ویب ٹیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے ایک اور بچے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا نام اکنشا رکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور بچے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا بیٹا ہوا تو وہ اس کا نام اکنشا رکھیں گے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان3 بچوں کے باپ ہیں،ان کا سب سے بڑا بیٹا آریان خان 1997، بیٹی سہانا خان 2000 اور سب سے چھوٹا بیٹا ابرام 2013 میں پیدا ہوا تھا جبکہ ابرام کی پیدائش سروگیٹ کے ذریعے ہی ہوئی تھی۔۔

دوران تفتیش ملزم عمران علی نے کن حقائق سے پردہ اُٹھا یا ۔۔۔انسداد دہشتگردی عدالت کے استفسار پر سنسنی خیز انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور کی سات سالہ بچی زینب سے جنسی زیادتی اور قتل کے ملزم عمران علی کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کو عمران علی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں منہ پر کپڑا ڈال کر انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک میں جج سجاد احمد کے روبرو پیش کیا گیا۔ملزم کی عدالت میں پیشی کے دوران غیر متعلقہ پولیس اہلکاروںاور اسٹاف کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔پولیس حکام نے ملزم سے کی گئی تفتیش سے متعلق ر پورٹ عدالت میں پیش کی اورملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے سرکاری پروسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ملزم کے خلاف کیا ثبوت ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس زینب کی ڈی این اے رپورٹ ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ 20 جنوری کو ملزم کے ڈی این اے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کی داڑھی تھی وہ کہاں گئی جس پر سرکاری پروسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو قتل کرنے کے بعد اپنی داڑھی کٹوادی تھی۔سرکاری پروسیکیوٹر عبدالرو¿ف نے عدالت سے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا ڈی این اے علاقے میں مزید بچیوں کے ساتھ ریپ کے حوالے سے میچ ہوا ہے تاہم اس کی مزید تفتیش کی جانی ہے جس کے بعد رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔جس پر جج سجاد احمد نے سرکاری پروسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔