”سونم کپور “کیا بننا چاہتی ہے ، خواہش کا اظہار کر دیا

ممبئی(خصوصی رپورٹ)بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ ایک دن ضرور فلم ہدایتکاربنوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکاربننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا، میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری بے حد پسند ہے اور یہ میرا جنون ہے ، میں کرینہ کپور خان ، عالیہ بھٹ اور سوارا بھاسکر کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہوں گی۔ اداکارہ سونم کپور فلم پیڈ مین میں اداکار اکشے کمار اور رادھیکا اپتے کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ فلم 9 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

 

کرکٹ کے میدان سے پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل

کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اوول گراو¿نڈ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔پاکستان کے محمد موسیٰ نے جنوبی افریقہ کے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جنوبی افریقہ کے وانڈیلے میک ویٹو 60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔بعدازاں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کا 190 رنز کا ہدف 47 ویں اوور میں 11 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سعد خان نے 26 رنز اسکور کیے جبکہ علی زریاب شاندار 74 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

آسٹریا میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار خفیہ معلومات کے ساتھ غائب

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) آسٹریا کے پاکستانی سفارتخانے میں پانچ ماہ قبل کلرک کی حیثیت سے تعینات کیا گیا اہلکار حساس دستاویزات کے ساتھ غائب ہو گیا ہے اور خدشہ ہے کہ وہ ملک دشمنوں کا آلہ کار بن گیا ہے۔وزارت دفاع کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109 اور 409 کے تحت ترنول پولیس اسٹیشن میں اہلکار کی گمشدگی اور دستاویزات کے غائب ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق شارع خربوزہ کا رہائشی جسے گزشتہ سال آسٹریلیا کے شہر ویانا میں پاکستانی سفارتخانے میں کلرک تعینات کیا گیا۔ انہیں وزارت دفاع کی جانب سے حساس نوعیت کا کام سونپا گیا تھا۔انہیں وہاں پر چند اہم اور خفیہ قومی معاملات کا آفیشل انچارج مقرر کیا گیا تھا، یہ بہت اہم کام ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت کیلئے بھی بہت حساسیت کا حامل ہے۔ایف آئی آر میں کہا گہا ہے کہ مذکورہ آفیشل رواں سال دو جنوری سے اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیا اور جب سفارتخانے کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو حساس معلومات کی حامل دستاویزات بھی غائب تھیں۔اپنی گمشدگی کے بعد اس شخص نے اپنے اہلخانہ سے رابطہ کیا اور اپنی بیوی کو کہا کہ وہ اسلام آباد کے ترنول کے علاقے میں واقع اس کے والدین کے گھر میں منتقل ہو جائے۔سفارتخانے کے مذکورہ اہلکار کی بیوی کے مطابق ان کے شوہر نے اپنی مرضی سے سفارتخانے کو چھوڑا اور وہ پانچ سال بعد واپس آ جائیں گے۔ایف آئی آر کے مطابق ابھی تک مذکورہ شخص نے محکمے یا ویانا میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کر کے اپنے ٹھکانے کے حوالے سے نہیں بتایا اور اس کی بیوی، والدین اور بھائی اس سے رابطے میں تھے لیکن انہیں پولیس سے اس کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا ہے۔تھانے میں درج فرسٹ انویسٹی گیشن رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید مذکورہ شخص ملک دشمنوں کا آلہ کار بن گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں پولیس آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزارت دفاع نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحقیقات اور اہلکار کے اہلخانہ سے تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس کے ٹھکانے کا پتہ لگا کر گرفتار کیا جا سکے۔

لارڈنذیر احمد سے متعلق بڑی خبر ،اہم انکشافات بھی سامنے آ گئے

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کی کاونٹی ساوتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں واقع میں برطانوی ہاوس آف لارڈ کے پاکستانی نژاد رکن لارڈ نذیر احمد کے گھر میں چوری کی واردارت کے دوران کئی قیمتی اشیا اور اہم دستاویزات چرالی گئیں۔وقوعہ کے وقت لارڈ نذیر احمد گھر پر موجود نہیں تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لار ڈ نذیر کا کہنا تھا کہ وہ لندن میں چلائی جانے والی پاکستان مخالف مہم کےخلاف کام کر رہے ہیں، لہذا واردات میں غیرملکی انٹیلی جنس کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری انتہائی منظم انداز میں کی گئی اور شواہد مٹانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ دیئے گئے۔لارڈ نذیر نے شبے کا اظہار کیا کہ یہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ہماری مہم کو سبوتاڑ کرنےکی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مجھے پیغام دینے کی کوشش ہے، مگر میں گھبرانے والا نہیں۔لارڈ نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سامنے صورتحال رکھیں گے۔

 

زینب قتل کیس , ”چیف جسٹس “لاہور ہائیکورٹ کا بڑا حکم

بہاولپور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دے دیا ملزم عمران کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج پہلی سماعت ہوگی۔بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ چیف منسٹر نے زینب کیس کے جلد فیصلے کی درخواست کی ہے جس پر میں میڈیا کے ذریعے ہی چیف منسٹر کو پیغام دے رہا ہوں کہ اس کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز کو کہہ دیا ہے کہ وہ زینب کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں اور جلد از جلد کیس کا فیصلہ کریں۔دریں اثنا قصور میں 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں جج شیخ سجاد ملزم عمران کے خلاف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

تحریک انصاف کے تمام اراکین نے استعفے جمع کروا دئیے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے ہیں جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا۔منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مشکل میں پھنستے ہی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت ہلاکت اور قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے اور تمام صوبوں میں پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے اپنے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف بے گناہ ہیں تو بہادری سے عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے ؟، آشیانہ اسکیم صرف ایک جھلک ہے، شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا میں تو سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوا ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ کہ آشیانہ ہاسنگ اسکیم تو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی کرپشن کی محض ایک جھلک ہے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا کہ شہباز شریف کی آشیانہ ہاسنگ اسکیم کا فراڈ تو ابھی آغاز ہے یہ ایک جھلک ہے ، نیب نے تحقیقات شروع کیں تو سستی روٹی، میٹرو، دانش اسکول اور اورنج ٹرین کے حوالے سے کئی گھپلے منظر عام پر آئیں گے جنہیں ابھی تک چھپا کررکھا گیا ہے۔عمران خان نے کہا شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری کے ساتھ سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بے گناہ ثابت کریں۔ الزامات کا جواب دیں، مریم اور نواز شریف جانتے ہیں انہیں سزا ہونے والی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا نو از شریف اور مریم نواز سزا کے خوف سے سپریم کورٹ اور نیب کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ا ن کا کہنا تھا نیب کے ضمنی ریفرنس کے مطابق مریم نواز 4 مے فیئر اپارٹمنٹس کی بینفشل اونر ہیں، مریم نواز نے چیزوں کو چھپانے کے لئے جعلی دستاویز ات دیں اور جعلسازی کر کے ایک اور جرم کا ارتکاب کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے ابھی سے رونا شروع کردیا ہے ، میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک سال تک پیش ہوتا رہا، اگر وہ بے گناہ ہیں تو تمام الزامات کا بہادری سے سامنا کریں، جس طرح میں نے کیا اور خود کو بیگناہ ثابت کریں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے پر پورے ٹبر کو سزا ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس ،حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف کے فریق بننے کا فیصلہ برقرار ، ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے ،تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے ،ججوں سے متعلق نواز شریف کے بیان کی مذمت کی گئی ۔ پیر کو بنی گالہ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت میڈیا سٹریٹیجی اجلاس منعقد ہوا۔ تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر کے مطابق اجلاس میں ملک دشمنی اور کرپشن کے بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔تحریک انصاف نے میڈیا مافیا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے شواہد تحریک انصاف کے ترجمانان میں تقسیم کیئے گئے۔علاوہ ازیں اجلاس میں قومی اسمبلی میں ختم نبوت ترمیم کی جسارت کوشرمناک جسارت قرار دیا اور اس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے حکومتی اقدام کو بھی اوچھے ہتھکنڈے قرار دیاگیا اور اس پر مفصل بریفنگ دی۔اجلاس میں ” ججوں کو اپنا فیصلہ واپس لینا ہوگا ” کے نواز شریف کے بیان کو بھی دھمکی آمیز اور آمریت زدہ بیان دیکر کہاگیا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایک ناہل اور کرپٹ شخص کا آزاد عدلیہ کے فیصلے کے بارے میں واپسی کا بیان شرمناک اور مضحکہ خیز ہے۔تاریخ میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ آزاد عدلیہ اپنا کوئی فیصلہ واپس لے۔ اجلاس میں شہباز شریف کے خلاف موجود تمام کیسز کا مفصل ریکارڈ تحریک انصاف کے ترجمانان کے حوالے کر دیا گیا۔ حدیبیہ کرپشن کو”ام الکرپشن ” قراردیا گیا اور حدیبیہ کرپشن پر تحریک انصاف نے اپنا فریق بننے کا فیصلہ برقرار رکھاگیا۔حدیبیہ کرپشن پر اجلاس میں تفصیلی گفتگو کی گئی اور تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔

 

حج پر جانیوالے خوش نصیبوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ہوگئی ۔رواں برس حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئیں جس کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔حج درخواستیں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی گئیں ۔رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔حج 2018ءمیں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاو¿نٹ میں رکھی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ مارچ 2019 تک کارآمد قومی شناختی کارڈ اور ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے

خورشید شاہ ،شہباز شریف پر برس پڑے ،حرکت شرمناک قرار دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلا ف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی نیوز کانفرنس پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ 250بچے اور 12 بچیاں پنجاب حکومت کے منہ پر طمانچہ ہیں،وزیراعلیٰ کو ڈوب مر ناچاہیے وہ ا ن بچیوں کو بچا نہیں سکے۔انہوں نے کہاکہ شہبا زشریف کی تالیوں سے بھری نیوز کانفرنس شرمناک ہے اگر دوسری بڑی فرانزک لیب لاہور میں ہے تو دیگر ملزم گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟ میاں صاحب دیگر بچے بچیوں کے ملزم کی گرفتاری کی مبارکباد کب لیں گے؟

 

سینئر اداکار توقیر ناصر کی طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار توقیر ناصر آٹھ سال بعد شوبز میں واپس آتے ہی چھا گئے ، متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق توقیر ناصر آرٹ اور ثقافت سے وابستہ ادارے میں بطور ڈی جی خدمات انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے اور اب آٹھ سال کے بعد وہ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ پی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ” نمک “ میں وہ عمدہ اداکاری کے باعث دیگرکرداروںکے مقابلے میں چھائے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ خلیل الرحمان قمر اور دلاور بٹ کی نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ” لال عشق “ ،بگ بینڈ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ” خاموشی “ ، ڈائریکٹر علی حسن کی ڈرامہ سیریل ” لگا چنری میں داغ “ میں پاور فل کردار ادا کررہے ہیں۔اس حوالے سے توقیر ناصر نے کہاکہ پی ٹی وی پاکستان کے اصل ڈرامے کی پہچان ہے اور میرا فنی کیریئر بھی پی ٹی وی سے شروع ہوا ۔

 

اسی لیے جب بھی پی ٹی وی والے مجھے بلاتے ہیں تو میں اپنی مصروفیات ترک کر کے پی ٹی وی کے لئے ضرور وقت نکالتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آج ٹی وی ڈرامے کی ٹیکنالوجی بہت بہتر ہو چکی ہے اور خاص طور پر نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں مگر ابھی تک وہ اپنے سینئرز کا خلا پر نہیں کر سکے اس کےلئے ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔

 

لڑکی نے فلم ”انداز اپنا اپنا “ کیلئے رشتہ ٹھکرا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے عامر اور سلمان کی مزحیہ فلم ‘انداز اپنا اپنا ‘ کی وجہ سے ایک اہم رشتہ ٹھکرا دیا۔ لڑکے کو فلم’انداز اپنا اپنا’ پسند نہ تھی جس کی وجہ سے لڑکی نے اس سے رشتہ توڑ دیا۔ بھارتی بلاگر نیہا تنوار کا کہنا ہے کہ ‘اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میں ایک ساتھی میں کیا ڈھونڈتی ہوں تو میں کہوں گی کہ لڑکا ایک اچھے مزاج کا حامل، فیمینسٹ،حساس ہونا چاہیئے اور فلم’انداز ااپنا اپنا ‘کا مداح ضرورہونا چاہیے۔ ایک دن دونوں ایک ساتھ بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے اور اچانک نیہا کی نظر ٹی وی کے ایک چینل پر پڑی جہاں فلم انداز اپنا اپنا چل رہی تھی اور وہ فلم دیکھنے بیٹھ گئیں لیکن ان کے ساتھ بیٹھے لڑکے نے چینل تبدیل کرکے نیہا سے کہا کہ مجھے یہ فلم نہیں پسند . نیہا نے جب اپنے ساتھی کے منہ سے یہ بات سنی تو انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔اور سارے تعلقات ختم کردیے۔