تازہ تر ین

سینئر اداکار توقیر ناصر کی طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر واپسی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار توقیر ناصر آٹھ سال بعد شوبز میں واپس آتے ہی چھا گئے ، متعدد ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق توقیر ناصر آرٹ اور ثقافت سے وابستہ ادارے میں بطور ڈی جی خدمات انجام دے رہے تھے جس کی وجہ سے وہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے اور اب آٹھ سال کے بعد وہ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز کی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ پی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ” نمک “ میں وہ عمدہ اداکاری کے باعث دیگرکرداروںکے مقابلے میں چھائے ہوئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ خلیل الرحمان قمر اور دلاور بٹ کی نجی ٹی وی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل ” لال عشق “ ،بگ بینڈ پروڈکشن کی ڈرامہ سیریل ” خاموشی “ ، ڈائریکٹر علی حسن کی ڈرامہ سیریل ” لگا چنری میں داغ “ میں پاور فل کردار ادا کررہے ہیں۔اس حوالے سے توقیر ناصر نے کہاکہ پی ٹی وی پاکستان کے اصل ڈرامے کی پہچان ہے اور میرا فنی کیریئر بھی پی ٹی وی سے شروع ہوا ۔

 

اسی لیے جب بھی پی ٹی وی والے مجھے بلاتے ہیں تو میں اپنی مصروفیات ترک کر کے پی ٹی وی کے لئے ضرور وقت نکالتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں آج ٹی وی ڈرامے کی ٹیکنالوجی بہت بہتر ہو چکی ہے اور خاص طور پر نئے رائٹر اور ڈائریکٹر آگے آرہے ہیں مگر ابھی تک وہ اپنے سینئرز کا خلا پر نہیں کر سکے اس کےلئے ابھی مزید وقت درکار ہو گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain