نیب اجلاس ،مونس الہی اور علیم خان سمیت اہم راہنماﺅں کی نیندیں حرام

اسلام آباد(آئی این پی )قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے مقدمات کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں ، انوسٹی گیشنز میں اب تک کی پیش رفت کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نیب میں اب مقدمات سالہا سال تک نہیں چلیں گے بلکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پہلے سے طے شدہ مقررہ وقت پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں ، اب” احتساب سب کےلئے “کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میٹر، شفافیت ، ایمانداری ، لگن اور قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے ، نیب نہ تو کسی سے انتقام پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی اور فرد سے نیب کا تعلق ہے ۔ نیب افسران بلا امتیاز اور کسی دباﺅ اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض صرف اور صرف ٹھوس شواہد ، میرٹ ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں ، جو افسر میرے کام کی رفتار کےساتھ قدم ملا کر نہیں چل سکتے ان کو اپنی رفتار بڑھانا ہوگی وگرنہ نیب میں ایسے افسران کےلئے کوئی جگہ نہیں ، اب صرف اور صرف کام ، کام اور کام ہوگا ،اجلاس میں پانامہ اور برٹش ورجن آئی لینڈ میں قائم کی گئی 435پاکستانی افراد کی آف شور کمپنیوں جن میں ذوالفقار بخاری کی 15کمپنیاں ، سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ان کی فیملی کی 34آف شور کمپنیاں ، علیم خان کی برطانیہ میں 4آف شور کمپنیاں ، مونس الٰہی کی آف شور کمپنی اور دیگر افراد کی آف شور کمپنیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،چیئرمین نیب نے ایف بی آر ، ایس ای سی پی ، اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور نادرہ سے متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 435آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ جلد از جلد متعلقہ اداروں سے لینے کے ساتھ ساتھ تحقیقات وقت پر مکمل کی جائیں ۔ چیئرمین نیب نے ملتان میٹروبس پراجیکٹ اور پنجاب میں قائم 56پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ نہ ملنے اور56میں سے 52کمپنیوں کا ریکارڈ ملنے اور نیب کی طرف سے 4صاف پانی کی کمپنی اور پنجاب پاور کمپنی کا ریکارڈ جو کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے پاس ہونے اور ان کے عدم تعاون کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلقہ 4کمپنیوں کا ریکارڈ لینے کی ہدایت کی تاکہ 56پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات قانون کے مطابق مکمل کی جائیں اور کسی بھی کمپنی کے کام میں نیب کی انکوائری کی وجہ سے رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ منگل کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین نیب کی ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین نیب نے 11اکتوبر 2017کو اپنے منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد43مقدمات کی منطوری دی جن میں 22مقدمات کی جانچ پڑتال ،17مقدمات میں انکوائری اور4مقدمات میں انوسٹی گیشن شامل ہیں پر اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جس کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب میں اب مقدمات سالہا سال تک نہیں چلیں گے بلکہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پہلے سے طے شدہ مقررہ وقت پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں کیونکہ ملک کا ہر شخص نیب کی طرف دیکھ رہا ہے ۔ اب” احتساب سب کےلئے “کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میٹر، شفافیت ، ایمانداری ، لگن اور قانون کے مطابق احتساب ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے ۔ نیب نہ تو کسی سے انتقال پر یقین رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی اور فرد سے نیب کا تعلق ہے ۔ نیب افسران بلا امتیاز اور کسی دباﺅ اور سفارش کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض صرف اور صرف ٹھوس شواہد ، میرٹ ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جو افسر میرے کام کی رفتار کےساتھ قدم ملا کر نہیں چل سکتے ان کو اپنی رفتار بڑھانا ہوگی وگرنہ نیب میں ایسے افسران کےلئے کوئی جگہ نہیں ۔ اب صرف اور صرف کام ، کام اور کام ہوگا ۔ چیف سیکرٹری پنجاب سے متعلقہ 4کمپنیوں کا ریکارڈ لینے کی ہدایت کی تاکہ 56پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات قانون کے مطابق مکمل کی جائیں اور کسی بھی کمپنی کے کام میں نیب کی انکوائری کی وجہ سے رکاوٹ نہین آنی چاہئیے۔ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل ، پرائم منسٹر یوتھ بزنس پروگرام سکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور بے ضابطگیوں ، سابق چیئرمین ریلوے عارف عظیم کے خلف شکایت کی جانچ پڑتا، این ٹی ایس کے خلاف مبینہ بدعنوانی ، پیراگون سٹی لاہور، ایڈن ہاﺅسنگ اینڈ ڈویلپرز لاہور راولپنڈی ریلوے ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو تقریباً80سے 90 فیصد شکایات نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے بارے میں موصول ہوتی ہیں، چیئرمین نیب نے اس سلسلہ میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور غریبوں کی لوٹی گئی رقم کی واپسی یقینی نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈی جیز کو اپنا کام تیز کرنے کی ہدایت کی جس کا چیئرمین نیب ذاتی طور پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ چیئرمین نیب نے شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر اجمل حسن کی طرف سے ہسپتال کی دل کے امراض کے علاج کےلئے کروڑوں روپے سے خریدی گئی سرکاری مشینری کو اپنے کلینک پر لے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور کو ہدایت کی کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر اجمل حسن کے خلاف انکوائری کی جائے اور اس بات کا تعین کیا جائے کہ سرکاری مشینری ہسپتال سے ڈاکٹر اجمل حسن کے پرائیویٹ کلینک پر منتقل کرنے میں کون سے افسران ملوث ہیں، ان کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کی جائے اور سرکاری مشینری ہسپتال واپسی کےلئے بھی چیف سیکرٹری پنجاب کے نوٹس میں لائی جائے تا کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ چیئرمین نیب نے سابق وزیر ریلوے ظفر علی لغاری، ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو، سیکرٹری ہیلتھ سندھ، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، آغا ظفر اللہ درانی، سابق ڈی جی واٹر مینجمنٹ، کیپٹن(ر)صفڈر ایم این اے، بلوچستان کے وزیر محمد خان شہوانی، امداد میمن، ڈی مانیٹرنگ کراچی، سید ناصر علی شاہ سابق ایم این اے، جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیر بلوچستان، عبید اللہ جان بابت، صوبائی وزیر جنگلات بلوچستان، ڈاکٹر مجیب الرحمان، سابق آئی جی بلوچستان، احمد حسین ڈاہر، سابق ایم پی اے، جواد کامران کھر، سابق ایم پی اے، سردار احمد علی دریشک ایم پی اے، مظفر گڑھ میں ڈسٹنس رنگ پروگرام قومی وزارت ہیلتھ سروسز کے افسران و اہلکاروں کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا جائزہ لیا اور سست پیش رفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مقررہ وقت کے اندر تمام شکایات کی جانچ پڑتال مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین نیب نے پی آئی اے اور کے ڈی اے کے افسران کے خلاف انکوائری اور کے پی ٹی کی آفیسرز ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خلاف انوسٹی گیشن اور یوسف عبداللہ کے خلاف انکوائری کی اب تک پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز قانون کے مطابق مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ایشا گپتا نے ہونٹوں کی سرجری کرالی، تصاویر وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک )فلم راز3 سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے بھی دیگر اداکارا ﺅں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہونٹوں کی سرجری کروالی۔ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا گپتا فلموں اور اداکاری کے ذریعے تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں تاہم وہ بولڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

 

بچوں‘عورتوں کےلئے کام ‘شاہ رخ خان کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازدیاگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازدیا گیا یہ ایوارڈ انہیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو گزشتہ روز سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ انہیں بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر میں سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ایوارڈ لیتے وقت شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے کام کو مزید جوش کے ساتھ کریں گے۔
شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت تو رکھتے ہی ہیں، تاہم ان کی زندگی کے اس پہلو کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی سماجی طور پر بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ کنگ خان غیر منافع بخش تنظیم میرفانڈیشن کے بانی ہیں یہ ادارہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی قانونی مددکرتا ہے اس کے علاوہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت کرکے ان کی بحالی اور روزگار حاصل کرنے میں بھی تعاون کرتا ہے۔خواتین کی مدد کرنے کے علاوہ میرفانڈیشن کا ادارہ کینسر میں مبتلا بچوں کو اسپتال میں مفت طبی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس موقعے پر شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں موجود خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں اپنی بہن، بیوی اور اپنی بیٹی کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

 

زینب کے قاتل کو پھانسی کی مہم زور پکڑ گئی

قصور (بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصور میں سات سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی شناخت کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا پر ملزم کو سر عام پھانسی دینے کی مہم شروع کر دی گئی ۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کا کہنا تھاکہ گرفتار شخص کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ایک دن مقرر کر کے کسی معروف چوک میں سر عام پھانسی دی جائے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ملزم کی پھانسی کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے بیشک عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس کارروائی کوبراہ راست پورے ملک میں دکھایا جائے۔

 

رابی پیرزادہ نے نقیب اﷲ کی ہلاکت کے باعث سالگرہ منسوخ کردی

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کراچی میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تین فروری کو ہونیوالی سالگرہ منسوخ کر دی۔اس حوالے سے رابی پیرزادہ نے کہا کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب خان کی ہلاکت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ، نقیب میرا بھائی اور اس قوم کا بیٹا تھا اس کو جس طرح مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا اس سے لوگوں کا پولیس سے اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے ، کوئی مجرم بھی ہو تو اس کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے ، پولیس مقابلے کی قانون میں کوئی اجازت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نقیب خان کی جواں سالہ موت پر گہرہ صدمہ ہوا ہے اور اسی لیے میں اس سال 3 فروری کو اپنی سالگرہ نہیں مناﺅں گی ۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا پہلا موقع ہے کہ میں اپنی سالگرہ نہیں منا رہی ، اس دن خاص طور پر نقیب خان کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کروں گی۔

 

اینی میٹڈ ، دہشت ، رومانس پر مبنی 3 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے تیار

لاہور (شوبز ڈیسک) 2018فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا سال ثابت ہو رہا ہے، سال کے آغاز میں ریلیز ہونے والی فلم ”پرچی “ نے بھی سینما گھروں میں ریکارڈ بزنس کیا ہے اور اب اسکے بعد 3فلمیں ”اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور “ ،ہارر فلم ” پری“ اور ”مان جاﺅ نا“2فروری کوسینما گھروں میں نمائش کےلئے تیار ہیں ۔پاکستانی اینی میٹڈ فلم ”اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور “ کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں رہنے والے ایک بچے اللہ یار کی ہے۔ جو ایڈونچر سے بھرپور سفر کے لئے نکلتا ہے۔فلم کے ذریعے بچوں اور بڑوں تک جنگلی حیات کے تحفظ کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔فلم میںسفر کے دوران اس کی دوستی پاکستان کے قومی جانور ماخور اور قومی پرندے چکور سے ہو جاتی ہے۔ دنیا بھر میں خوف اور دہشت پھیلانے والی فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد خوفناک اور ڈرانی فلمیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کرتی ہے۔ پاکستان میں بھی اپنی نوعیت کی پہلی ہارر فلم ” پری“ بھی 2فروری کوریلیز ہونے جارہی ہے۔ ”پری“کی کہانی ایوبیہ کے ایک گھر میں بسنے والوں کی ہے۔فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے جب کہ لوگوں کی بڑی تعداد ناصرف اسے دیکھ چکی ہے بلکہ لوگوں کی جانب سے بےحد سراہا بھی جارہا ہے۔ پاکستان سینما انڈسٹری نے گزشتہ برسوں میں کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور کچھ برسوں سے پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہت بہتر ہواہے۔ اب پاکستانی فلموں کا بجٹ زیادہ ہونے کے ساتھ فلمساز یہاں مختلف تجربات بھی کررہے ہیں جنہیں شائقین اور فلمی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہاہے۔ فلم پری بھی پاکستانی فلم انڈسٹری میں ایک خوشگواراضافہ ہے۔ پری ہدایت کار عاطف علی کی پہلی فلم ہے جب کہ ٹریلر کو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ فلم میں انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ فلم کے مکالمے اور اداکاری جاندار ہے۔ فلم میں زیادہ تر نئے چہروں کو متعارف کرایا گیا ہے تاہم پاکستان کے نامور اداکار قوی خان بھی فلم میں شامل ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں خوشی ماہین، رشید ناز، سلیم مراج، ازیکھا ڈینئل، جنید اختراور فائق عاصم شامل ہیں۔ فلم کی کہانی عاطف علی اور محمد احسن نے مل کر تخلیق کی ہے، مبین محمود فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسرہیں، جب کہ فلم کی موسیقی مسود عالم نے دی ہے۔لالی وڈ کی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ”مان جا ﺅنا“بھی 2فروری کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔فلم ”مان جاﺅ نا“کے فلم ساز محمد خالد علی ہیں جب کہ اس کی ہدایات عابس رضا نے دی ہیں۔فلم میں ایکشن، تھرل، کامیڈی اور رومانس سب ہی کچھ شامل ہے۔فلم کا ٹریلیر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ شائقین اب بے صبری سے فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم ”مان جاﺅ نا“کی کاسٹ میں عدیل چوہدری، ایاز سومرو، علی گل پیر، حاجرہ یامین اور خوبرو ایرانی ماڈل ناز نوروزی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ سینئر اداکارہ بشری انصاری اور اداکار آصف رضا میر بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ ان تینوں فلموں کی ریلیز سے فلم بینوں کو ان کی پسند کی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

 

فیفاورلڈ کپ ٹرافی کا آغاز

لندن(آئی این پی)فیفا ورلڈ کپ2018کی ٹرافی نے لندن سے اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جو اپنے طویل دورے کے دوران دنیا کے چھ براعظموں کے51ملکوں میں91شہروں کا دورہ کرے گی۔لندن میں منعقدہ ایک پرتعیش تقریب میں ٹرافی کے سفر کا آغاز کیا گیا جس میں 1966 کا ورلڈ کپ جیتنے والے انگلینڈ کے سابق عظیم کھلاڑی سر جیوف ہرسٹ اور 2006 کا ورلڈ کپ جیتنے والی اطالوی ٹیم کے رکن آندرے پرلو نے تقریب کو رونق بخشی ۔ اس دورے کیلئے کوکا کولا نے فیفا سے تعاون کیا ہے اور تاریخ میں چوتھا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے دورے کیلئے کوکا کولا اور فیفا کا اشتراک ہوا ہے۔پاکستان میں بھی شائقین کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع ملے گا جو تین فروری کو پاکستان پہنچے گی۔فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنا سفر مکمل کر کے فیفا ورلڈ کے آغاز سے ایک ہفتے قبل سات جون کو روس پہنچے گی۔

جہاں ایک ہفتے بعد روس اور سعودی عرب کے درمیان میچ سے عالمی کپ کا آغاز ہو گا۔

سینٹ الیکشن،شیڈول2فروری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کے لئے شیڈول 2 فروری کو جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھگ سے 12، 12 خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11، 11 سینیٹرز ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریتائر ہو رہے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ اسحاق ڈار، کامران مائیکل، ذوالفقار کھوسہ اور نثار میمن بھی ریٹائر ہو جائیںگے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے آراو اور آراو کیناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے فاٹا کی 4 نشستوں پر کے لئے ایڈیشنل ڈی جی الیکشن کمیشن بطور ریٹرننگ افسر ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گای ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب 2015ءکا شیڈول 19 جنوری کو جاری کیا تھا۔

آسٹریلین اوپن،اعصام کوارٹرفائنل میں ہارگئے

میلبورن (اے پی پی)اعصام الحق قریشی کا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو گیا، مکسڈ ڈبلز کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ میں بھی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، اعصام اور میٹکوسکی کو مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں برائن برادرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ، واضح رہے کہ اعصام کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایلینا ویسنینا آسٹریلین اوپن کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

میلبورن (اے پی پی) ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، لوسی سفارووا اور بربورا سٹرائیکووا کی جوڑی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

سال کے پہلے گرینڈ سلام کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبروسکی اور ژو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-6، 6-1 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور کوارٹر فائنل میں لوسی سفارووا اور سٹرائیکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شوئی پینگ اور ایچ سائی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔