تازہ تر ین

بچوں‘عورتوں کےلئے کام ‘شاہ رخ خان کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازدیاگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازدیا گیا یہ ایوارڈ انہیں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے عوض دیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو گزشتہ روز سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں 24 ویں کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ انہیں بھارت میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے خدمات سرانجام دینے پر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوئزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر میں سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ایوارڈ لیتے وقت شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کے بعد وہ اپنے کام کو مزید جوش کے ساتھ کریں گے۔
شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے شہرت تو رکھتے ہی ہیں، تاہم ان کی زندگی کے اس پہلو کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے بھی سماجی طور پر بہت زیادہ سرگرم رہتے ہیں۔ کنگ خان غیر منافع بخش تنظیم میرفانڈیشن کے بانی ہیں یہ ادارہ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ان کی قانونی مددکرتا ہے اس کے علاوہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت کرکے ان کی بحالی اور روزگار حاصل کرنے میں بھی تعاون کرتا ہے۔خواتین کی مدد کرنے کے علاوہ میرفانڈیشن کا ادارہ کینسر میں مبتلا بچوں کو اسپتال میں مفت طبی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس موقعے پر شاہ رخ خان نے اپنی زندگی میں موجود خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا میں اپنی بہن، بیوی اور اپنی بیٹی کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain