لاہور(آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے مارچ میں دورہ پاکستان میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن (ویپا)نے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ اسی کے اعتراض پر گذشتہ سال نومبر میں ویسٹ انڈیزٹیم پاکستان نہیں آئی تھی۔رواں برس مارچ میں دورہ پاکستان پر آمادگی ویپا کے اجلاس میں ظاہر کی گئی ہے۔واضح رہے پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو 29، 31 مارچ اور یکم اپریل کو لاہور میں میچ کھیلنے ہیں۔
