پشاور (وقائع نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں اور عدل قائم کرنے کے لیے کشتیاں جلاکر میدان میں نکلے ہیں، میری نااہلی کے عدالتی فیصلے سے ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوگئی، لاڈلے دیکھ لو پشاور والوں نے نئی تاریخ رقم کردی، نواز شریف کے خلاف فیصلہ نامنظور کردیا، عمران خان تم نے کیا کیا، تمہارے ساڑھے تین سو ڈیم بنانے کے دعوے کہاں گئے؟، پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک میگاواٹ بجلی نہیں بنائی، ہیلی کاپٹر میں بھی صادق اور امین نے چوری کی، درختوں کے نام پر اربوں روپے خزانے سے نکالے گئے۔ اتوار کو پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پشاور والوں نے بتا دیا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ نامنظور، آج لاڈلے دیکھ لو پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پشاور پشاور ہورہا ہے، نوازشریف دن رات ترقی کےلئے کام کررہا ہے، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تم نے پشاور اور کے پی کے کےلئے کیا کام کیا، کہاں گئے 350 ڈیم کے وعدے، کیا ایک میگاواٹ بجلی بھی بنائی گئی، پشاور میٹرو بس چار سال میں کیوں مکمل نہیں ہوئی، تم کیو پشاور کے لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہو، نوازشریف جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مسلم لیگ دوبارہ آرہی ہے ، نوازشریف نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ، سوات میں شہادت کا رتبہ پانے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، یہ قوم کے ہیرو ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے سے ترقی کی رفتار سست پڑچکی ہے ، نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے پھر رہے ہیں ، ہم کشتیاں جلا کر نکلے ہیں ، کیا آپ ہمارا ساتھ دیں ، امیر مقام نے دن رات کام کر کے کے پی کے کو بدل دیا ہے ، میں نے ایسا جوش وخروش پشاور میں کبھی نہیں دیکھا ، پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے ، ہر غریب ، مسکین اور مظلوم کو انصاف ملے گا ، انصاف کو عوام کی دہلیز تک پہچانے کےلئے کیا آپ ہمارا ساتھ دو گے ۔انہوں نے کہا کہ غریب کو چھت فراہم کرنے میں کیا میرا ساتھ دوگے، کیا آپ سڑکوں ، گلیوں ، محلوں میں میرا ساتھ دوگے ، ہم پاکستانی عوام کو گھر اور انصاف دیں گے ، 70سال میں ہونے والے ظلم کا خاتمہ ہوگا ، آپ کے بچوں کے سرپرچھت ہوگی ، آج آپ کا حکمران جھوٹ ، الزام تراشی اور بہتان تراشی کا ماہر ہے اور صادق اور امین بن گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میں ان لوگوں سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کو صادق اور امین قراردیا ، آج عمران خان ہیلی کاپٹر بھی چوری کرگیا ہے ، کہاں ہیں وہ 2ارب درخت جن پر اربوں روپے لگے ، ان پیسوں کا پتہ لگانا چاہیے ، ترقیاتی کام نوازشریف کروا رہا ہے ،آج ہیلتھ کارڈ پورے پاکستان میں جاری ہورہے ہیں ، سوائے کے پی کے کے ، ہم آپ کو ہیلتھ کارڈ دیں گے ، لوگوں کی بچوں کے علاج کے لئے جائیدادیں بک جاتی ہیں ، ہم عوام کو مفت علاج فراہم کریں گے ، آج صوبائی حکومت کو عوام کا خیال نہیں ، کہاں گیا نیا پاکستان ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہاں فرانزک لیبارٹری ہوتی تو عاصمہ قتل کیس حل ہوجاتا، وعدہ کرو کہ آپ نوازشریف کا ساتھ دوگے، آپ منتؓ کرتے ہیں اور آپ ووٹ کو پیروں تلے رونداجاتا ہے ، نوازشریف کا کیا قصور تھا ، اس کو کیوں نکالا گیا ، نوازشریف کو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا ، سابق وزیراعظم نے کہا کہ کہا ں گیا آپ کے ووٹ کا تقدس اور احترام ،5لوگوں نے عوام کے خلاف فیصلہ دے دیا ، کیا آئین کو تبدیل کرنا ہے کہ نہیں ، یہ کھیل ملک میں 70سال سے جاری ہے ، میرے ساتھیوں کو بھی توہین عدالت کیس میں طلب کر لیا گیا ہے ، مجھے کرپشن کے بغیر نکالا گیا ، اب مجھے تاحیات نااہل کرنے کا سوچا جارہا ہے ، آپ نے 2018کے الیکشن میں بھرپور ووٹ دینا ہے تا کہ پارلیمنٹ میں آپ کی طاقت سے یہ فیصلہ ختم ہو جائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں ، کیا آپ میرے قدم سے قدم ملا کر چلو گے ، ہم فاٹا والوں کو قومی دھارے میں لائیں گے ۔ خطاب کے آخر میں نوازشریف نے پاکستان زندہ بادکا نعرہ بھی لگایا ۔
