تازہ تر ین

ڈاکٹروں کی غفلت ایک اور جان لے گئی

قصور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر قصور میں ڈاکٹرز اور عملہ کی مجرمانہ غفلت نے ایک اور مریض کی جان لے لی جس پر شہریوں کی بڑی تعداد سارا دن سراپا احتجاج بنی رہی تفصیلات کے مطابق عبدالستار ولد عبدالغفار جو پرانا لاری اڈہ قصور کا رہائشی ہے کو اسکے عزیز نازک حالت میں ایمرجنسی وارڈ لیکر آئے مگر تین گھنٹے تک اہلخانہ اور ورثاءکی منت سماجت کے باوجود کسی ڈاکٹر نے تو دور کی بات پیرا میڈیکل سٹاف کے کسی رکن نے بھی عبدالستار کو طبی امداد فراہم کی اور نہ ہی اس کا میڈیکل چیک اپ کیا جس پر ورثاءنے ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد کو کال کی مگر انہوںنے دانستہ کال وصول نہ کی اور انکا ماتحت عملہ کہتا رہا کہ وہ سو رہے ہیں جس پر بیمار کے ورثاءنے احتجاج شروع کر دیا اور اسی دوران تین گھنٹے تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے والا عبدالستار دم توڑ گیا یہ صورتحال دیکھ کر پرانا لاری اڈہ قصو رکے مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر اور عملہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا جب ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض کو حالات کی نزاکت کا علم ہوا تو وہ دم توڑ جانے والے مریض کو ایک گھنٹے تک بلا جواز انجکشن دیتا رہا جبکہ ماتحت عملہ اس سے قبل ہی عبدالستار کی موت کی تصدیق کر چکا تھا واضح رہے کہ ڈی ایچ کیو قصور میں کرپشن بدعنوانی کے کسے ناصرف زبان زد عام ہیں بلکہ آئے روز بچوںاور مریضوںکی عملہ کی غفلت کی وجہ سے ہلاکت بھی معمول کا حصہ بنی ہوئی ہے ممتاز سماجی کارکن قیصر ایوب شیخ ،چوہدری محمد صادق ،میاںفاروق احمد،میاںمقبول احمد ٹولو ایڈووکیٹ اور دیگر نمائندہ شہریوںنے جاری کردہ احتجاجی بیانات میں کہا ہے کہ آئے روز ڈی ایچ کیو میں انسانیت کی تذلیل اور تضحیک معمول بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ اگر ڈی ایچ کیو کے حالات کو ہنگامی طور پر درست نہ کیا گیا تو قصور کے شہری سڑکوںپر نکل آئیں گے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain