قا زقستان (ویب ڈیسک)حسین اور پر کشش نظر آنے کے لیے آج کی خواتین میک اپ پر انحصار کرتی ہیں تاہم 22 سالہ الی دیاگلیو نامی نوجوان لڑکے نے خواتین کے مقابلہ حسن میں حصہ لے کر اس بات کو غلط ثابت کردیا۔الی دیاگلو نے مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے دوستوں کے درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ پہلے لڑکیاں میک اپ کے بغیر بے حد دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں تاہم اب میک اپ اور فیشن کے ذریعے حسن پیدا کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کرکے مرد بھی کسی خوبصورت خاتون کی طرح خوبرو لگ سکتا ہے حتی کہ وہ خواتین کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے جس پر ان کے دوست نے اختلاف کیا۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے منفرد کاسمیٹکس اور ڈیجیٹل ایڈیٹنگ فوٹو شاپ ایپس استعمال کرتے ہوئے پہلے اپنی تصاویر میں لڑکی کا روپ اپنایا اور اپنا نام ارینا الیوا رکھا جس کے بعد انہیں قازقستان میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔اس مقابلے میں انہوں نے میک اپ کی تیکنیک استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر اپنا روپ تبدیل کیا اور پھر تمام خواتین امیدواروں کے ساتھ شرکت کی۔