تازہ تر ین

سابق انڈس وائر کمشنر پر الزامات اور ان کے جوابات،حقائق سامنے آگئے

لاہور (نیوز ایجنسیاں) سابق انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے اپنے خلاف شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے یہ خبر کہ میں نے کشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ مکمل کرنے میں بھارت کی مدد کی بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر شیراز میمن نے وزیراعظم کو ایک خط لکھا ہے جس میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں انہوں نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ حساس معاملات پر نگین الزامات پریس میں لائے گئے اصل حقیقت یہ ہے کہ کشن گنگا اینڈ رئیل ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے معاملات مستقل انڈس کمیشن کی تاریخ میں انتہائی تیز رفتاری سے تھرڈ پارٹی فورم میں لے جائے گئے اس سلسلہ میں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ان ایشوز سے متعلق تمام فیصلے اعلیٰ خصوصی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز بشمول متعلقہ وزارتوں اور حکومتی اداروں کو شریک کر کے کئے گئے یہ امر انتہائی صروری ہے کہ ایک ایسے وقت پر پریس کو حساس معاملات والے مراسلہ بھجوانا جبکہ حکومت انڈس واٹرز بارے آئندہ کمشنر کا فیصلہ کرنے والی ہے بلاجواز الزام سے مسٹر شیراز جمیل میمن اس عہدے کے خود خواہش مند ہیں وہ دوسروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو اس عہدے کے لئے انتہائی موزوں شخصیت قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے جماعت علی شاہ کی ریٹائرمنٹ کے وقت بھی ایسا ہی کیا تھا۔ جہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شیراز میمن کمشنر کو ریٹائرمنٹ کے وقت کیوں شوروغوغا بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت احتجاج کیوں نہیں کیا جب سنگین جرائم کا ارتکاب ہو رہا تھا وہ خاموش کیوں بیٹھے رہے اور متعلقہ حکام کے نوٹس میں معاملہ کیوں نہیں لائے شیراز جمیل اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کی بحیثیت کمشنر سلیکشن میں مسائل کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک شخص غیر ملکی دورے کیلئے دستاویزات پر جعلسازی کر کے ٹی اے وصول کرنے کا خود حقدار قرار دیتا ہے حالات ان کے نام کی غیر ملکی دورے کیلئے منظوری نہیں دی گئی تھی وہ ہوسٹل کے غلط بل جمع کراتے رہے اور انہوں نے مطلوبہ منظوری کے بعیر کئی لاکھ روپے بھی وصول کئے وہ اعلیٰ ترین عہدے کیلئے اپنی سلیکشن کو متاثر کرنے کے خود ذمہ دار ہیں حکام اس امر سے آگاہ ہیں کہ میں نے آئندہ کمشنر کی تقرری بارے اپنے خیالات اور تاثرات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain