تازہ تر ین

ٹکٹوں کی تقسیم ،مریم نواز کے لیے خوشخبری ،متوالے خوشی سے نہال،معتدد حلقوں میں بھونجال

اسلام آباد ( آن لائن)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے باضابطہ حکم جاری کیا ہے کہ آئندہ انتخابات 2018ءکے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ صرف مریم نواز کریں گی۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم کے نہایت قریبی سینئر ترین بیوروکریٹ کے ذریعے مختلف محکموں کے سیکرٹریز کو زبانی حکم پہنچا دیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی اہم فیصلے سے قبل مریم نواز کی رائے ضرور لے لی جائے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں تمام ہی اہم اور سینئر سیاستدان موروثیت کے خلاف ہیں اور انہیں یہ بات پسند نہیں کہ مسلم لیگ صرف شریف خاندان کے گرد گھومے جیسے پیپلز پارٹی صرف بھٹو خاندان کے گرد گھومتی ہے۔ ایسے حالات میں بہت سے سینئر مسلم لیگی رہنما اور ارکان پارلیمنٹ دبے دبے لفظوں میں اعتراض کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیورو کریسی کو مریم نواز کے کنٹرول میں دے کر اس ممکنہ خدشے سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی ہے کہ اگر کوئی رکن قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی مریم نواز کیخلاف بغاوت کرے تو اسے بیورو کریسی کے ذریعے مکمل مفلوج کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اس صورتحال سے پریشان ہیں اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain