تازہ تر ین

پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز مالیت کی 5000کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔پی این ایس اصلت نے یہ کامیاب کاروائی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے دوران کی۔پاک بحریہ کے اس آپریشن کی کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی ، تجزیہ اور خصوصی آپریشن کے باعث ممکن ہوئی۔ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پی این ایس اصلت کی اسپیشل وار فیئر ٹیم نے مشکوک کشتی کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے 5000کلوگرام حشیش اپنے قبضے میں لے لی۔بعد ازاں، قبضے میں لی جانے والی حشیش کو قانون کے مطابق تلف کرنے اور مشکوک افراد کو قانونی کاروائی کے لئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain