تازہ تر ین

تحریک انصاف کے کونسلر عارف خان کو فوری گرفتار کیا جائے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مقتول مشال کے والد اقبال لالہ نے کہا ہے کہ ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔ پی ٹی آئی کونسلر عارف خان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پی ٹی آئی حکومت کیلئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران نے مشال کو گولیاں ماری تھیں۔ اسے ٹھیک سزا ہوئی لیکن ثبوت کے باوجود 26ملزم کیسے بری ہوگئے؟ ملزمان کی بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ میں اپنا وعدہ نبھارہا ہوں اور انہوں نے یونیورسٹی کا نام مشال کے نام سے منسوب کرنے کا کہا۔ والدہ مشال نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔ مجرموں کو اسی طرح سزا دی جاتی جیسے مشال کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں تو عدالت سے انصاف کی توقع کررہی تھی۔ پاکستان میں کبھی ایسا نہیںہوا جسے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ ہم آخر دم تک عدالت کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انصاف مانگیں گے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشال کے بھائی ایمل خان نے کہا کہ ملزمان کو 4سال کی سزا اور بری کردینا انصاف نہیں مذاق ہے۔ 25ملزموں کو 4سال قید، 26بری کردیئے گئے۔ وہ بھی بری ہوئے جن کی قتل کے وقت کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ان کے منہ کو خون لگا ہے، باہر آکر پھر لوگوں کو ماریں گے۔ امید تھی کہ تمام ملزمان کو سزا ہوگی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain