لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی طرف سے پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض ضلع گجرات میں ہیں جن کی تعداد 15سو ہے۔ دوسرے نمبر پر لاہو اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر ‘ ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد ہیں۔ ضلع گجرات کی تحصیل جلالپور جٹاں میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایک نیا سینٹر قائم کیا جارہا ہے۔
