تازہ تر ین

ملک ایک ، لٹیرے بہت ،فیس نہیں کیس دیکھیں گے۔۔۔ چیئر مین نیب کا دبنگ خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی احتساب بیورو کے چیئر مین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے فیس(face)نہیں کیس(case) کو دیکھیں گے ملک میں بد عنوانی ایک کینسر کی طرح سرایت کر رہی ہے۔ملک ایک ہے مگر لٹیرے بہت ہیں جنہوں نے جی بھر کے ملک کو لوٹا۔ملک اس وقت (84) ارب ڈالر ز کا مقروض ہے۔(84) ارب ڈالرز کہاں اور کیسے خرچ ہوئے کہیں نظر نہیں آتے مگر جواب ملتا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہورہی ہے۔نیب کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ ہی نیب کسی سے امتیازی سلوک پر یقین رکھتا ہے۔احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر زیرو ٹالرنس اور خود احتسابی ہماری اولین ترجیح ہے۔ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل بنادیا(9) ارب روپے کے فراڈمیں سے ((4 ارب روپے متاثرین کو واپس کیے جبکہ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصور گیلانی کے ذمہ (1.9) ارب روپے میں سے (1.2) بلین روپے کی رقم متاثرین کو واپس لوٹا دی ہے جبکہ نیب نے ایلیٹ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم لاہور کے متاثرین کے (10 ) کروڑ بمعہ منافع/ سودکے (36) کروڑ روپے آج متاثرین کو واپس کردیے ہیں۔ہم نے 4ماہ قبل جو قوم سے وعدہ کیا تھا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی رقوم کی واپسی ہماری اولین ترجیح ہوگی اس پر عمل درآمد جاری ہے اور اب کسی کو مستقبل میں ڈبل شاہ نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ڈبل شاہ کیس اور ایلیٹ ٹاﺅن ہاﺅسنگ سکیم کے متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیب لاہور جناب جسٹس جاوید اقبال چیر مین نیب کی قیادت میں عوام کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے ہاتھوں لوٹی گئی رقم واپس متاثرین کو دلانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ہم نے اب تک (18) ارب روپے تقریباً 3لاکھ متاثرین کو واپس کئے ہیں اور جو پالیسی موجودہ چیرمین نیب نے دی ہے اس پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور ہم احتساب سب کیلئے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain