تازہ تر ین

عدنان شاہد مرحوم کی صحافتی ، سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی

لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان (نمائندگان خبریں) انگریزی اخبار ”دی پوسٹ“ کے بانی ایڈیٹر عدنان شاہد مرحوم کی 11ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔ اس موقع پر لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب، قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مرحوم کی 11ویں برسی پر ان کی صحافتی میدان میں اعلیٰ خدمات کو بھی سراہا گیا اور سماجی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی دعائیہ تقریب کا اہتمام خبریں لاہور کے دفاتر میں کیا گیا جہاں مرحوم کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد، ایڈیٹر خبریں گروپ و سی ای او چینل ۵ امتنان شاہد، ڈاکٹر نوشین عمران، نوفل اویس شاہد، عبدالواسع شاہد اور معاذ عمران علوی کے علاوہ خبریں کے سینئر سٹاف اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے طلبا بھی شریک ہوئے اور مولانا حافظ محمد عثمان صدیقی نے دعا کرائی۔ دریں اثنا ملک بھر میں خبریں کے دفاتر میں چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاشاہد کے صاحبزادے، ایڈیٹر خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کے بڑے بھائی عدنان شاہد کی11 ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی، روزنامہ خبریں کے ملک بھر کے دفاتر میں قرآن خوانی، نعت خوانی، تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا، مرحوم عدنان شاہد کیلئے بلندی درجات کی خصوصی دعائیں۔ سیالکوٹ، چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاشاہد کے صاحبزادے اور ایڈیٹر خبریں و چیف ایگزیکٹو چینل ۵ امتنان شاہد کے بڑے بھائی مایہ ناز صحافی و دانشور عدنان شاہد کی گیارویں برسی کے سلسلہ مےں سیالکوٹ پریس کلب میں قرآن خوانی اور دعائےہ تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔ تقرےب مےں قرآن خوانی و نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لئے معروف عالم دین صاحبزادہ غلام محی الدین صابری جیلانی نے دعا کروائی۔ دعائے مغفرت کی تقرےب مےںبیورو چیف روزنامہ خبریں و چےئرمین پریس کلب سیالکوٹ انور حسین باجوہ،کلیم رو¿ف چشتی ، انعام الرحمن جنجوعہ،حاجی محمد یوسف ساقی ، ختم نبوت یوتھ فورس کے سےنئررہنما شاہد مبین قادری، مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر رانا محمد یحییٰ ، سید حسن رضوی، گلزاراحمد، محمد احمد،جاوید بٹ،ناصر وڑائچ سمےت سماجی و سےاسی کارکنان نے کثےر تعداد مےں شرکت کی۔دعائےہ تقرےب سے چےئرمےن سےالکوٹ پرےس کلب و بےورو چےف روزنامہ خبرےںانور حسےن باجوہ نے کہا کہ خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے اخبارات کو عوامی پذےرائی حاصل ہونے مےں مرحوم عدنان شاہد کا مثالی کردار ہے ۔آج بھی مرحوم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے اخبارات اور نےوز چےنلز جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کا فرےضہ ادا کر رہے ہےں ۔ خبرےں گروپ آف نےوز پےپرز کے اےڈےٹر جناب امتنان شاہد اپنے بڑے بھائی عدنان شاہد مرحوم کا صحافتی مشن محنت ، لگن ، اےمانداری اور جانفشانی کے ساتھ نبھا رہے ہےں ۔ پاکستان بھر کے کروڑوں بے نوالوگوں کی دعائےں جناب ضےاءشاہد اور جناب امتنان شاہد کے ساتھ ہےں۔ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایگزیکٹو جناب ضیاءشاہد کے صاحبزادے ، روز نامہ خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کے بھائی اور سابق ایڈیٹر و ای سی او عدنان شاہد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فیصل آباد بیورو آفس ریلوے روڈ چوک جی ٹی ایس میں 11ویں برسی کے حوالہ سے تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں عدنان شاہد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں روز نامہ خبریں کے مینجر حاجی سراج الحق، چیف رپورٹر یونس چوہدری ،رپورٹر عاطف چوہدری، نسیم بٹ، آئی ٹی انچارج سمیت سٹاف کے دیگر ارکان سمیت صحافیوں، تاجروں اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ خبریں کے بیورو آفس سمیت مدارس اور مسجدمیں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ مسجد فردوس پی ڈبلیو ڈی کالونی ریلوے روڈ میں بھی عدنان شاہد مرحوم کےلئے بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکےلئے دعا کی گئی ۔ ساہےوال روزنامہ خبرےں کے چےف اےڈےٹر ضےاءشاہد صاحب کے بڑے بےٹے عدنان شاہد صاحب کی سالانہ بر سی کے سلسلہ مےں روزنامہ خبرےں ساہےوال کے آفس مےں فاتحہ خوانی کا اہتمام کےا گےا جس مےں صحافےوں سمےت مختلف مکاتب فکر کے لوگوںنے شر کت کی اور اس مو قع پر ان کے بلد درجات کی دعا کی گئی اور بعد مےں اےصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ مختلف مساجد مےں جمعہ کے خطبے کے بعد محترم عدنان شاہد صاحب کے لئے بھی فاتحہ خوانی اور بلند درجے کے لئے دعا کی گئی ۔ گجرات، چےف اےڈےٹر خبرےں گروپ ضےاءشاہد کے بڑے صاحبزادے سابق اےڈےٹرعدنان شاہد مرحوم کی 11 برسی کے سلسلہ مےں اےصال ثواب کےلئے دعائےہ تقرےب بےورو آفس گجرات مےں منعقد ہوئی۔جس مےں بےوروچےف جلا ل الدین کرامت، نعےم عظمت،، وسےم ،ملک دلشاد احمد، ملک عتےق، ملک عرفان، شہزاد بٹ،اد،عبدالوحےد عطاری، عامر مسعود کھوکھر، الحاج خادم حسےن ، نقاش خادم، وقاص خادم، شہزاد احمد،حماس خادم، مظہر حےدر، مرزا جاوےد، زبےر الرحمان بٹ، ضےاءمنور بےگ، چوہدری ےاسر ادرےس اےڈووکےٹ، عثمان نا صر بٹ ایڈووکیٹ م محمد فیصل احمد،قےصر علی سمیت دےگر نے شرکت کی۔اس موقع پرعدنان شاہد مرحوم کی روح کے اےصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی مغفرت ودرجات کی بلندی کےلئے دعا کروائی گئی۔ پاکستان کے ممتاز صحافی و کالم نگار مرحوم عدنان شاہدکی 11ویں برسی کے موقع پر مرحوم ایثال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے پریس کلب سرگودہا میں قرآن خوانی اور دعا کروائی گئی جس میں صدر پریس کلب مہر آصف حنیف ، بیوروچیف ملک کامران ،نمائندہ خبریں مہر نوید اختر،ملک محمد جبار، ملک اشراق ،محمد سلیم، علی عمران، صلاح الدین ، محمد بلال و دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔مرحوم عدنان شاہد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کے لےے دعا کرائی گئی۔ بہاولنگر، مرحوم عدنان شاہد کی 11ویں برسی کے موقع پر بہاولنگر شہر کے جامع رضائے مصطفی میں قرآن خوانی کروائی گئی اور جمعہ کی نماز کے بعد مرحوم عدنان شاہد کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعا کروائی گئی جس میں شہر بھر کے انجمن تاجران اور صحافی برادری اور اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ مرحوم عدنان شاہد کی 11 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی اور مرحوم عدنان شاہد کی درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی۔ ڈسٹرکٹ میڈیا کلب میںروزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد کے فرزند ارجمند عدنان شاہد کی 11ویں برسی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیا کلب میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی،منعقدہ تقریب میں ”روزنامہ خبریں“کے ڈسٹرکٹ رپورٹر سینئر صحافی سہیل عباس ٹیپو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’موت‘ ایک اٹل حقیقت کا نام ہے،ہرذی روح نے دارفانی سے دار بقا ءکی جانب سفر کرجانا ہے،مگر جہاں فانی سے رحلت کرنے والے اپنی زندگی کی حسین یادیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ جاتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ عدنان شاہد مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کا نام تھا،جنہوں نے شاندار صحافت کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ،مرحوم نہایت بااخلاق،ملنسار،ایثاروہمدردی کے خوگر انسان دوست،سچے محب وطن اور بے شمار خداداد صلاحیتوں سے مالا مال شخصیت کے مالک انسان تھے،ان کی شاندار صحافتی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی سہیل عباس ٹیپو نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ میڈیا کلب کا ہر کارکن اللہ تعالیٰ کے حضور عدنان شاہد مرحوم کی مغفر ت اور بلندی ¿ درجات کے لیے دعا گو ہے،منعقدہ تقریب میں بزرگ صحافی قاری محمد بابر جمیل نقشبندی نے بھی خیا لات کا اظہار کیا اور فلسفہ¿ موت و حیات پر روشنی ڈالی بعد ازاں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مذہبی سکالر ڈاکٹر رفیق انورچشتی نے فاتحہ خوانی اور دعا کروائی کہ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ اور بلند مقام عطا فرمائے جبکہ منعقدہ تعزیتی تقریب میں عمران ندیم سدھو،ڈاکٹر سلیم غازی،ملک امین،دانش رضاشمسی،احسان حیدر،میاں افتخار احمد،وسیم رضا چوہان،وحیدانور کوکب ،سہیل غنی،میاں معظم علی،عامر منیر گھمن،امتیاز عادل سمیت دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ چیچہ وطنی ، چیچہ وطنی پریس کلب میں روزنامہ خبریں کے سابق ایڈیٹر عدنان شاہد کی 11 ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر محمد سعید اختر رانا،سرپرست حاجی غلام مرتضیٰ، جنرل سیکرٹری سلطان مصطفائی ،سینئر نائب صدر حافظ محمد فہیم جاوید ،محمد صدیق سرفراز چشتی، محمد ارشد چشتی، میاں رضوان شریف، ملک اسد عباس،چوہدری شاہد اقبال گجر،محمد سہیل حبیب مغل،نوید رضوان،شیخ اعجاز،محمد آصف، علی اکبر ، علی شہزاد سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔بابائے صحافت رانا عبداللطیف نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔ اس موقع پر قرآن خوانی بھی کی گئی۔سینئر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدنان شاہد مرحوم کی روزنامہ خبریں اور صحافت کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ ہارون آباد، چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاءشاہد کے صاحبزادے عدنان شاہد مرحوم کی گیارہویں برسی کے سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد سمیت مختلف مساجد میں مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور اہل خانہ کے لےے صبرو استقامت کی خصوصی دعائیں کی گئیں مزید برآں عوامی پریس کلب اور ہارون آباد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صحافیوں نے عدنان شاہد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی عہدیداران و ممبران نے عدنان شاہد مرحوم کی صحافت کی دنیا میں مختصر عرصہ کے دوران کاوشوں اور خدمات کا تذکرہ کیا اورعدنان شاہد کی صحافت میں اُٹھان اور جذبہ اپنے لیجنڈری والد محترم ضیاءشاہد کے نقش پا سے مماثلت رکھتا تھا اور وہ دبنگ صحافی کے طور پر نمایاں ہورہے تھے مگر موت اور تقدیر کے سامنے بے بس ہیں اور موت نے نوجوانی میں انہیں دنیا سے آخرت میں سفر کا پروانہ جاری کر دیا عدنان شاہد کا مختصر مگر مثالی کام ان کی یادگار کنٹری بیوشن کے روپ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ تفصیل کے مطابق 9فروری 2007ئ کے المناک حادثہ میں جان بحق ہونے والے چیف ایڈیٹر خبریں ضیاءشاہد کے بیٹے عدنان شاہد کی 11ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ مرحوم کے بلندی درجات کےلئے خطیب جامع مسجد محمد یہ قاری محمد حسین فریدی نے بعد نماز جمعتہ المبارک خصوصی دُعا کر وائی ۔مرحوم کی روح کو قرآن پاک کی تلاوت بھی ایصال ثواب کی گئی ۔ جس میں صحافی برادری ،عوامی وسماجی شخصیات سمیت علاقہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ گیمبر کینٹ ، ملک کے دیگر شہروں کی طرح گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی میں بھی صحافتی دنیا کی معروف شخصیت عدنان شاہد(مرحوم) کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاءشاہد کے صاحبزادہ عدنان شاہد (مرحوم )کی برسی کے موقع پر گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی میں بھی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں گیمبر پریس کلب گیمبر اوکاڑہ چھاﺅنی کے صدر اے ایچ انور ،جمعیت علماءپاکستان ساہیوال ڈویژن کے سینئر نائب صدر مولانا سائیں نذیر حسین فریدی و دیگر پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔مولانا سائیں نذیر حسین فریدی نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔اس موقع پر شرکاءنے کہا کہ چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیاءشاہد صحافی دنیا کا ایک روشن ستارہ ہیں ،ان کے صاحبزادہ عدنان شاہد نے تھوڑے عرصہ میں ہی صحافتی میدان میں ایک الگ مقام قائم کیا تھا ۔مگر اُنکی اچانک وفات نے خبریں فیملی میں ایک خلاءپیدا کردیا ۔جانے والے کبھی لوٹ کر نہیںآتے مگر اُنکی اچھی باتیں اور یادیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ضیاءشاہد اور اُنکی فیملی کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور خبریں گروپ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے ۔ کسووال، پریس کلب رجسٹرڈ کسووال میں ایڈیٹر روزنامہ دی پوسٹ عدنان شاہد کی گیارویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کسووال پریس کلب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیا شاہد کے بیٹے اور ایڈیٹر روزنامہ دی پوسٹ عدنان شاہد کی گیارویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔اس موقع پرصدرپریس کلب اختر سردار چودھری،چیئرمین و نمائندہ خبریں الحاج ایم اے جاویدسمیت مدرسہ جامع انوار محمدیہ کے طلباءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،قاری حافظ محمد رمضان نے ایڈیٹر روزنامہ دی پوسٹ عدنان شاہد مرحوم کی ر وح کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔ جہلم، عدنان شاہد نے چھوٹی عمر مےں ہی صحافت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں چےف اےڈ ےٹر ضیا ءشاہد کےلئے ےہ صدمہ قےامت سے کم نہیں تھا اےک عظیم باپ کے بےٹے نے خود کو بہت کم وقت مےں عظیم ثابت کےا اور خاموشی سے دنےا چھوڑ گےا ےہ بات بےورو چےف محمد امجد بٹ نے اٹلی سے بےورو آفس جہلم مےں عدنان شاہد مرحو م کی برسی کے حوالے سے منعقدہ محفل درود پاک وفاتحہ خوانی سے ٹےلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی،محمد امجد بٹ نے کہا کہ ہم نے جب سے خبرےں کو جوائن کےا ضیا ءشاہد کی شفقت کے ساتھ ساتھ عدنان شاہد کی متحرک قےادت نصےب ہوئی جس کے دوران خبرےں اپنے لوگو جہاں ظلم وہاں خبرےں کے اےجنڈے کے تحت کرپٹ عناصر کو بھر پور طرےقے سے بے نقاب کےا عدنان شاہد بطور صحافی تو بے مثال تھے ہی لےکن بطور سماجی کارکن ان کی خدمات بلاشبہ ےاد رکھنے کے قابل ہیں اور ہمےشہ ےاد رکھی جائیں گی ۔ انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کہا کہ نامور صحافےوں کے خاندانوں مےں بہت کم اےسے سپوت سامنے آئے جےسے سپوت عدنان شاہد تھے ہم ان کی بخشش اور مغفرت کےلئے دعا گو ہیں ۔بےورو آفس جہلم مےں مےنجر آفس اصغر مرزا کی زےر نگرانی محفل قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد کےا گےا جس مےں درجنوں افراد نے شرکت کی اور مرحوم عدنان شاہد کے اےصال ثواب کےلئے محفل درود شرےف کے بعد صغیر احمد نقشبندی نے دعائے مغفرت کی، محفل مےں سےنئر کےمرہ مےن محمد افضل راجہ، شےخ عاطف ، حافظ سرفراز احمد ، تنوےر گجر، امان اللہ بٹ ، خواجہ خالد مسعود ، اور دےگر نے شرکت کی ۔ پاکپتن ،خبرےں مےڈےا گروپ کے چےف اےگزےکٹو ضےاءشاہد کے بےٹے اےڈےٹر خبرےں سی،ای،او چےنل فائےو امتنان شاہد کے بڑے بانی اےڈےٹر دی پوسٹ عدنان شاہد مرحوم کی 11وےں برسی کے موقع پر دربار حضرت سخی غلام قادر المعروف چن پےر پر سجادہ نشےن سےد حسن رضا گےلانی اور نمائندہ خبرےں ملک محمد علی کی طرف سے قرآن خوانی کا اہتمام کےا گےا قرآن خوانی کے بعد عدنان شاہد مرحوم کے اےصال ثواب کے لےے دُعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس مےں جگہ عطاءفرمائے۔آمےن پاکپتن، صوبائی وزےر مال پنجاب مےاں عطا محمد مانےکا ، صوبائی وزےر لٹرےسی پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوےد ، صوبائی پارلےمانی سےکرٹری لےبر اےنڈ ہےومن رےسورس اےم پی اے مےاں نوےد علی نے بانی اےڈےٹر دی پوسٹ عدنان شاہد کی 11وےں برسی کے موقع پر انہےں خراج تحسےن پےش کےا ہے اور کہا ہے کہ عدنان شاہد مرحوم نے کم عمری مےں صحافتی دُنےا مےں اپنی صلاحےتوں کا لوہا منواےا اور بہت نام پےدا کےا انہوں نے نہ صرف روزنامہ خبرےں کو بلندےوں کی طرف پہنچاےا بلکہ انگرےزی اخبار دی پوسٹ کا آغاز کر کے ادارہ کو نئی جدت دی ، انہوں نے کہا کہ عدنان شاہد کی موت اُن کے خاندان اور خبرےں کے کارکنوں کا نقصان نہےں بلکہ ملکی سطح پر صحافتی شعبہ کا نقصان ہے اور موجودہ صورت حال مےں جو صحافت ہو رہی ہے اس مےں عدنان شاہد مرحوم جےسے لوگوں کی ملک کو بہت ضرورت ہے، کےونکہ امتنان شاہد مرحوم نے اپنے والد ضےاءشاہد سے سچ کا جو سبق سےکھا تھا اُسے عدنان شاہد نے پروان چڑھاےا اور صحافت کو درست سمت مےں جدےد تقاضوں کےمطابق روشناس کراےا، عدنان شاہد کی کمی ہمےشہ محسوس کی جائے گی، اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُنہےں جنت کے گوشوں مےں جگہ عطا فرمائے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain