تازہ تر ین

آخر کا ر وہی ہو گیا جس کا امکان تھا،سپریم کو رٹ میں شہباز شریف کی طلبی

لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اہم کیس میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران صاف پانی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔صرف شہر میں 540 ملین گیلن گندہ پانی دریائے راوی میں پھینکنے کے انکشاف پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لاہور تو پنجاب کا دل ہے اور دل پر کیا پھینکا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب وضاحت پیش کریں کہ گندے پانی کی نکاسی کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں، کراچی میں وزیر اعلی سندھ کو بھی طلب کیا گیا تھا،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے پوچھ کر بتائیں کب آسکتے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain