تازہ تر ین

شاہد آفریدی کو بھارتی مداحوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی، خوبرو دوشیزہ کے پا س جا کر ایسا اقدام کر ڈالا کہ سو شل میڈیاپر نیا محاذ کھل گیا

سینٹ مورٹیز (ویب ڈیسک ) شاہد آفریدی اپنے بھارتی مداحوں کا بہت خیال رکھتے ہیں اسی باعث وہ اکثر پاکستان میں تنقید کی زد میں بھی آجاتے ہیں۔اس بار بھی انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں بھارتی مداح کے لیے ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈ یا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ کے دوران شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون سے سریز کے دونوں میچ جیت لیے۔سینٹ مورٹیز میں شاہد آفریدی نے اپنے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواکر سوشل میڈ پر بھی شیئر کیں۔اس موقع پر شاہد آفریدی جب مداحوں کے پاس گئے تو وہاں ان کی ایک بھارتی مداح بھی موجود تھی جس نے ہاتھ میں بھارتی پرچم تھام رکھا تھا لیکن اس نے بھارتی پرچم ہاتھ میں سمیٹ رکھا تھا۔جب شاہد آفریدی اس کے پاس پہنچے تو انہوں نے لڑکی سے کہا کہ اپنا پرچم سیدھا کرو جس پر لڑکی نے اپنا پرچم کھول کر سیدھاکردیا اور پھر شاہد آفریدی نے تصویر بنوائی۔اس کے بعد شاہد آفریدی آگے بڑھ گئے جبکہ بھارتی لڑکی باآواز بلند ان کا شکریہ ادا کرتی رہی۔اس موقع کی ویڈیو انٹر نیٹ پر بھی وائرل ہو گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے بیان دیا تھا کہ انہیں بھارت میں زیادہ پیار ملا ہے جس پر انہیں سابق پاکستانی کرکٹروں نے خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain