تازہ تر ین

پاک بھارت کرکٹ سیریز ایشز سے بھی بڑی ہے

کراچی (سی پی پی ) سابق کپتان وسیم اکرم بھارت نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ مسابقت ایشز سے بھی بڑی ہے۔وسیم اکرم بھارت سے سیریز کی سہانی یادوں کو اب تک بھول نہیں پائے، ایک بھارتی ٹی وی چینل سے بات چیت میں انھوں نے روایتی حریف سے مقابلوں کو اپنے کیریئر کا نمایاں حصہ قرار دے دیا،وہ کہتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ مسابقت ایشز سے بھی بڑی ہے جب کہ دونوں ممالک کی سیریز سے کئی باصلاحیت کرکٹرز ابھر کر سامنے آتے ہیں۔ دونوں کے درمیان محدود اوورز کی باہمی سیریز 2012 میں ہوئی تھی جبکہ 2007 کے بعد سے دونوں ٹیم ایک بار بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلیں، اس کی بڑی وجہ بھارتی حکومت ہے جو سیاسی بنیادوں پر کرکٹ کو مسلسل نشانہ بنائے ہوئے ہے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ پاکستان بھارت مقابلے باقی کرکٹ سے مختلف ہیں، یہ ناقابل یقین قسم کے ہوتے ہیں، ایک سیریز میں ہی آپ کو ایک دو ایسے کرکٹرز مل سکتے ہیں جوکہ اپنے ملک کیلئے اگلے 15 برس تک کھیل سکیں، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلوں میں بہت زیادہ دباو¿ ہوتا ہے۔، میچز یاسیریز ہونے سے کئی ماہ پہلے ہی ماحول بننے لگتا ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارت سے تین سیریز کھیلنے کا موقع میسر آیا، جس میں سے 2 بھارت اور ایک پاکستان میں کھیلی، مجھے یہ مقابلے کل ہی کی بات محسوس ہوتے ہیں، میں نے بھارت کے ساتھ جتنی کرکٹ کھیلی وہ میرے کیریئر کا نمایاں حصہ ہے، میں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔وسیم اکرم نے پاک بھارت مسابقت کو ایشز سے بھی بڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے درمیان کرکٹ کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ اس کادنیا میں کھیلی جانے والی باقی کسی بھی کرکٹ سے موازنہ نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ لوگ ایشز کی بات کرتے ہیں مگر میں پوچھتا ہوں کہ کتنے لوگ ایشز دیکھتے ہوں گے مگر 2015 کے ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جو میچ ہوا اس کو ایک ارب لوگوں نے دیکھا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain